
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کے اعلیٰ عہدیداران نے پاکستان سپر لیگ کےآئندہ ایڈیشن کےلیے آئی پی ایل کی طرز پر ڈرافٹ کرانے پر غور شروع کردیا۔ پاکستان سپر لیگ 7(پی ایس ایل) کا ڈرافٹ اگلے سال فروری اور مارچ میں ہونے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کو 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا تھا، جس کےلیے بورڈ نے پی ایس ایل کی قربانی دی تھی تاہم دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی منسوخی کے بعد پی سی بی کو زیادہ امیدیں نہیں ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو پی ایس ایل گذشتہ ایڈیشنز کی طرح فروری میں ہی شروع ہوگی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کھیل کے بڑے ناموں کو لیگ میں متعارف کرانے کےلیے مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں جس میں آئی پی ایل کی نیلامی پر مبنی ڈرافٹنگ فارمیٹ شامل ہے۔ فارمیٹ میں لائی جانے والی اس تبدیلی سے کھلاڑیوں کو زیادہ مالی فائدہ ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے پی ایس ایل کی جنرل کونسل کا 24واں اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیئرمین رمیز راجہ نے کی تھی، اجلاس میں پی ایس ایل فرنچائز کے مالکان سے ملاقات میں مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
چیئرمین پی سی بی نے فرنچائز مالکان کو یقین دلایا کہ وہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم رہیں کیونکہ بورڈ فرنچائزز کے چیلنجز کو سمجھتا ہے اس ضمن میں فرنچائزز مالکان کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں اور یہی بورڈ کی ترجیح بھی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/LczlqL1.jpg