
سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کسی نے بتایا ہے کہ چودھری نثار27 مارچ کو ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کریں گے اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔
ہارون الرشید نے کہا کہ ممکن ہے وہ اپنے ساتھ کئی لوگوں کولیکر آئیں لیکن اگر ایسا نہیں بھی ہوتا وہ 4،5 لوگوں کو ہی لے آتے ہیں تو اس کے ساتھ بھی بہت فرق پڑے گا اور بازی پلٹنے کی بات کی جا رہی ہے ایسا تو مجھے نہیں لگتا مگر ان کا آنا اہم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ملاقات ہو چکی ہے اور معاملات فائنل ہیں۔
دوسری جانب ایک اور سینئر صحافی شاہین صہبائی نے بھی خبر دی ہے کہ 4 سال بعد چودھری نثارکہتے ہیں روزہ کھولنےکا وقت آ گیا۔ وہ خان کے خلاف تو ووٹ نہیں ڈال سکتے۔ خان انکا روزہ کھول سکتے ہیں پنجاب کا سی ایم بنا کر۔ کچھ لوگ کہ رہے ہیں ملاقات بھی ہو چکی۔ آخری اوور میں بھی گیم پلٹ سکتی ہے۔ گیم آخری بال تک اوور نہیں ہوتی، انتظار تو کرنا پڑیگا۔
https://twitter.com/x/status/1506076156977635330
جب کہ خود چودھری نثار بھی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔ اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی کو نہیں ہوتی لوگ تو اقتدار کیلئے جوتیاں تک اٹھانے کو تیار ہوتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھےکوئی دو نمبر کہے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chnsii11121.jpg