
کچھ روز قبل مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ جو انٹرنیٹ آپ آج استعمال کرتے ہیں وہ نواز شریف نے پاکستان کو دیا تھا۔
مریم نواز کے اس دعوے پر شفاء یوسفزئی نے تبصرہ کیا اور کہا کہ مریم نواز کے اس بیان پر مزاحیہ تبصرے ہورہے ہیں لیکن پاکستان میں انٹرنیٹ 1996 میں بے نظیر کی حکومت کے دوران متعارف ہوا اور پہلادفتر کراچی میں قائم ہوا،البتہ اس سے قبل انٹرنیٹ کی ای میل کی حد تک سہولت تھی
لیکن ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ نوازشریف نے ہی متعارف کروایا کیونکہ نوازشریف دور میں ہی فائبرآپٹک کیبل بچھائی گئی۔
مریم نواز کے بیان پر سوشل میڈیاصارفین کاکہنا ہے کہ ن لیگ کی عادت ہے دوسروں کا کریڈٹ لینا، پہلی بار انٹرنیٹ 1996 میں متعارف ہوا لیکن عوام تک رسائی مشرف دور میں ہوئی جب مشرف نے ڈی ایس ایل، موبائل فونز کی سہولت عام کروادی، مشرف دور میں کمپیوٹر کی قیمتیں کم ہوئیں اور عام آدمی تک کمپیوٹرکی رسائی آسان ہوئی۔
زہرہ لیاقت نے مریم نواز کے بیان کو جوک آف دی ڈے قراردیا
https://twitter.com/x/status/1630205996214763521
صحافی طارق متین نے طنز کیا کہ نواز شریف نے قوم کو انٹرنیٹ دیا اور بیٹی نے نئی طرز کی استری
https://twitter.com/x/status/1630227923302076416
ملیحہ ہاشمی کاکہنا تھا کہ ایٹم بم کے بعد اب "انٹرنیٹ" کا سہرا بھی خود ہی اپنے سر پر سجا لیا۔
https://twitter.com/x/status/1630243111875260416
ایک پیروڈی اکاؤنٹ نےتبصرہ کیا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب میں انٹرنیٹ ایجاد کرنے کے بعد پاکستان میں اسکا آغاز کرنے کیلئے آخری تار جوڑ رہا تھا تو مجھے کرنٹ بھی لگا تھا سابق وزیراعظم نواز شریف
https://twitter.com/x/status/1630245819105394689
اظہرخان نے تبصرہ کیا کہ یہ انٹرنیٹ نواز شریف نے ایجاد کی تھی ؟ یہ والا کانفیڈنس کہا سے ملتا ہے۔ مجھے خریدنا ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1630236638856065028
فیاض راجہ نے لکھا کہ نوازشریف نے قوم کو انٹرنیٹ دیا تو بدلے میں اس قوم نے نواز شریف کو انٹرنیٹ کے ذریعے کیا دیا، بوٹا وارداتیا
https://twitter.com/x/status/1630244360775258113
ڈاکٹر فاطمہ نے تبصرہ کیا کہ ہمیں یہ تو پتا تھا کہ لڑاکا طیارے اور میزائل نوازشریف نے اپنے ہاتھ سے تیار کروائے تھے، آج پتہ چلا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ بھی نواز شریف لایا!! شریف خاندان نے ہر چیز کو روٹی سمجھ رکھا ہے
https://twitter.com/x/status/1630262055449001985
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ میمز شئیر کیں
https://twitter.com/x/status/1630262656467599361 https://twitter.com/x/status/1630472369126121473 https://twitter.com/x/status/1630610343180267522 https://twitter.com/x/status/1630288674704244737
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryaihaaishas.jpg