
خیبر پختونخوا میں فرانزک لیب نہ ہونےکی رپورٹ غلط ہے، رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی نے لکھا آئی جی خیبر پختونخوا گزشتہ تین دنوں سے یہ بات کررہے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں فرانزک لیب نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم کہ آئی جی صاحب کو کس نے غلط رپورٹ دی یا ان کو خود کیوں معلوم نہیں کہ پشاور میں تو 2018 سے جدید فرانزک لیب قائم ہے۔ میں اس لیب پر اسٹوری بھی کرچکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1621017618990915585
انہوں نے مزید لکھا حالیہ پشاور پولیس لائن دھماکے کے تمام اہم ڈی این اے سیمپلنگ اسی لیب سے کرائے گئے ہیں اور مزید بھی یہاں سے ہی کرائے جارہے ہیں۔ اس لیب میں ڈی این اے کے تحقیق کے ضمن میں تمام تر صلاحیت اور سہولت میسر ہے۔ البتہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے وہاں مسائل ضرور ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1621013746415210498
رفعت اللہ نے لکھا اس لیب میں اب تک دس ہزار سے زائد ڈی این اے سیمپلنگ کی تحقیق کی جاچکی ہے اور یہ تمام سیمپلز پختونخوا پولیس کی طرف سے بھیجے گئے ہیں۔ لیکن لیب میں ایک مالکیولر اور سیرلوجسٹ (ڈی این اے ماہرین) کام کررہے ہیں، لیب میں ماہر سٹاف کی آشد ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1621017618990915585
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا پشاوردھماکے کے خود کش حملہ آور کو ڈھونڈ لیا ہے، دہشت گرد نے ہیلمٹ اور ماسک پہن رکھا تھا، دہشت گرد نیٹ ورک کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ نے کہا شہدا کا بدلہ قانون کے مطابق لے کر رہیں گے،کہا،صوبے کےامن سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے، اہلکاروں کو احتجاج پر اکسانا قوم کی خدمت نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imsnshhshsd.jpg
Last edited: