کیا رضی دادا،بیش سلیم،نجم ولی پی ٹی وی کو "منافع بخش ادارہ" بناپائیں گے؟

attah1i1h22.jpg

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے، اینکر ماریہ ذوالفقار، بینش سلیم، نجم ولی، رضوان رضی اور امین حفیظ کو لے کر آئے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ سفارشی شوز سارے بند کر دیئے، پی ٹی وی کو نیا فیس دینگے، اپوزیشن کو بھی سپیس ملے گی۔
https://twitter.com/x/status/1833827830561419353
عبید بھٹی نے تبصرہ کیا کہ اپنے پالتو اور گھریلو نوکروں کو صحافت کے نام پر سرکاری مال سے نوازنا ہے تو ڈنکے کی چوٹ پر نوازیں اور کہیں کہ ہاں انہوں نے ہم سے وفاداری دکھائی ہے اسلیے سرکاری نوکری اور مال پر ان کا بھی حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجم ولی تو پہلے بھی ڈی جی پی آر ریلوے کی نوکری سے مستفید ہوچکا ہے۔ عوام نے بھلا آپکا کیا اکھاڑ لینا ہے حوصلہ کریں اور ڈنکے کی چوٹ پر بتائیں۔ لیکن یہ بھونڈی تاویل مت دیں کہ ہنس ہنس کر لوگوں کی وکھیاں دوہری ہوجائیں
https://twitter.com/x/status/1833829875175526817
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ چہرے پی ٹی وی کو منافع بخش بنائیں گے، واہ کیا ویژن ہے
https://twitter.com/x/status/1833787462843244951
ساجد اکرام نے طنز کیا کہ رضی داد اب پی ٹی وی کو آسمان کی بلندیوں تک لے جائگا لوگ لیری کنگ ۔ اسٹیفن سیکر ۔ مہدی حسن ۔ فرید زکریا وغیرہ کو بھول جائیں گے
https://twitter.com/x/status/1833813845015425486
مبشر زیدی نے تبصرہ کیا کہ پی ٹی وی میں چوٹی کے اینکر بھرتی ہو گئے ہیں۔ اب قومی ٹی وی کو حکومت کی ٹی سی کی معراج پر پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا
https://twitter.com/x/status/1833807047143325945
سلمان درانی کا کہنا تھا کہ نجم ولی خان، بینش سلیم، رضی دادا آزاد اور غیر جانبدار صحافت سے پی ٹی وی کو منافع بخش بنائیں گے۔ قیامت قریب ہے
https://twitter.com/x/status/1833844871557484932
ایک سوشل میڈیا صارف نے ردعمل دیا کہ ن لیگ کو لاہور کے علاوہ ویسے کوئ جگہ نظر نہیں آتی۔
https://twitter.com/x/status/1833804939606339680
نادر بلوچ نے رضی دادا کی ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ پی ٹی وی میں کسی اینکر کی بھرتی کا یہ معیار ہے
https://twitter.com/x/status/1833852727740498194
صبیح کاظمی کا کہنا تھا کہ چہرے چیک کریں، رضی دادا، نجم اولیا، بینش بٹ، امین انجم حفیظ۔۔۔۔ ان لوگوں سے قسم اٹھواہیں انہوں نے خود کبھی پی ٹی وی دیکھا ہے؟ پہلے ہی لوگ تنگ تھے اب پی ٹی وی بین ہی ہونا رہ گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1833772966431305872
احتشام الحق نے تبصرہ کیا کہ باقی ممالک کے اسٹیٹ ٹی وی چینلز کہاں سے کہاں پہنچ گئے، اور ہمارےPtv پر بینش سلیم،نجم ولی،اور رضی کو لایا گیا تاکہ پی ٹی وی ترقی کر سکے۔ کوئی محبِ وطن اوراس ملک سےمحبت کرنے والا ایسا نہیں کرے گا۔آئندہ ہمیں یہ نہ بتائیں کہ ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں،وہ ملک کی بہتری کے لیے کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1833794147129405579
صحافی ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ کمال ہے ویسے ،اس قسم کی پوسٹیں کرنے والے اینکرز اب پی ٹی وی پر اپوزیشن کو سپیس دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1833843778743910504