کیا تیل مزید مہنگا ہو گا؟مشیر خزانہ شوکت ترین عوام کو خبر دار کر دیا

5tarin.jpg

مشیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی کے حوالے سے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگا تو ہمیں بھی مزید مہنگا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں پر ہمارے پاس گنجائش نہیں، عالمی مارکیٹ میں پٹرول مہنگا ہوا تو پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھیں گی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، کورونا کی وباء پھیلنے سے معیشت مزید متاثر ہوئی لیکن وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی وباء کا خوب مقابلہ کیا، وزیراعظم عمران خان کو عام آدمی کا احساس ہے، عمران خان نے تعمیرات، زراعت اور برآمدی صنعتوں پر توجہ دی، جس طرح وزیراعظم نے کورونا صورتحال کا مقابلہ کیا اس کی پوری دنیا نے تعریف کی، ابھی 20 سے 30 سال تک مسلسل ترقی کی ضرورت ہے۔


شوکت ترین کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کی شرح نمو 5 فیصد سے کم ہوکر ڈیڑھ فیصد پر آگئی تھی تاہم ہماری حکمتِ عملی کی وجہ سے 2021-20 کی شرح نمو 4 فیصد پر آئی اور اب شرح نمو 5 اور 6 فیصد پر لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کے لیے فائدہ مند اور پائیدار بنیادوں پر ترقی چاہتے ہیں۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی میں سٹے کا ہاتھ موجود ہے، سٹے باز ڈالر افغانستان اسمگل کررہے ہیں تاہم آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہونے پر روپیہ مستحکم ہوجائے گا۔