
صحافی و اینکر عاصمہ شیرازی کو 2021 کی ایک ٹویٹ پر زبردست جوابات ملنا شروع ہوگئے ہیں، صارفین نے انہیں ماضی یاددلاتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔
تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ عاصمہ شیرازی کی 17اکتوبر 2021 میں کی گئی ایک ٹویٹ کا ہے جب ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تھی اور عمران خان وزیراعظم تھے، عاصمہ شیرازی نے اس وقت مہنگائی سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج اتوار بازار جانے کا اتفاق ہوا، عوام سے حکومت کے خلاف وہ مغلظات سنیں کہ اللہ کی پناہ۔
https://twitter.com/x/status/1449664373975404549
ٹویٹر پ صحافیوں اور عام صارفین نے اکتوبر 2021 کی اس ٹویٹ کو آج کی مہنگائی کے ساتھ جوڑتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ اب وہ کیوں سنڈے بازار نہیں جاتیں ، کیا اب مہنگائ نہیں ہے یا عوام حکمرانوں کو مغلظات نہیں بکتے۔
صحافی احتشام الحق نے عاصمہ شیرازی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل سنڈے بازار بند ہوگیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1601965922952126464
بشارت راجا نے کہا کہ آج کل بھی سنڈے بازار کھلا ہے آپ جاتیں اور رپورٹ کرتیں کہ عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر بھان متی کے کنبے کو دعائیں دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1601992733383704576
مہوش خان نے لکھا آپ ایک بار پھرسنڈے بازار چلی جائیں ، اس بار آپ کو کچھ اور ہی سننے کو ملے گا۔
https://twitter.com/x/status/1601978615092371456
زین علی بولے کہ عاصمہ شیرازی نے 2021 میں اتنی خریداری کرلی تھی کہ اب دوبارہ انہیں سنڈے بازار جانا ہی نہیں ہوتا۔
https://twitter.com/x/status/1601946002163961858
علیزہ نے کہا کہ اتوار بازار بند ہوگئے ہیں تو میکڈونلڈ کا چکر لگالیں۔
https://twitter.com/x/status/1601988711046053889
سدرہ کنول نے کہا کہ اب عاصمہ شیرازی کو کچھ خریدنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہوگی ، سب کچھ گھر پہنچادیا جاتا ہے، پہلے تو عمران خان کچھ بھی نہیں دیتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1601980962748993536
شہربانو نے کہا کہ آج کل آپ سنڈے بازار نہیں جاتیں ، کیا اتنا بڑا لفافہ مل گیا کہ بازار جانے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔
https://twitter.com/x/status/1601950051387015168
ڈاکٹر زاہد چوہدری نے اس معاملے میں سینئر صحافی اور عاصمہ شیرازی کے حمایت یافتہ حامد میر کوشامل کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کیا کہ آج سنڈے بازار بند تھا؟
https://twitter.com/x/status/1601995009045458944
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/22asmasherazisundaybazar.jpg