کچے کے ڈاکوؤں نےچندہ اکھٹا کرنے کیلئے جانے والے3 پیروں کو اغوا کرلیا

3peeraghhahdakun.png

سکھر میں کچے کے ڈاکوؤں نے مریدوں کے پاس چندہ اکھٹا کرنے کیلئے جانے والے تین پیروں کو اغوا کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر جنرل سندھ سکھر کچے کے ڈاکوؤں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سکھر میں ہی موجود ہیں، آئی جی سندھ غلام نبی میمن گزشتہ روز سکھر اور لاڑکانہ میں امن و امان کی خراب صورتحال کا جائزہ لینے پہنچے تھے۔

آئی جی سندھ کی موجودگی کے دوران ہی سکھر کے کچے کے ڈاکوؤں نے تین افراد کو اغوا کرلیا، ان افراد کو کچے کے علاقے جھلی کلواڑی کے قریب سے اغوا کیا گیا، مغویوں کا تعلق سکھر کے علاقے باگڑجی کے گاؤں حیدر شاہ سے تھا۔

مغویوں کے اہلخانہ کے مطابق جاویو شاہ، جانب شاہ اور ظہور شاہ گندم کی فصل تیار ہونے پر اپنے مریدوں کے پاس سالانہ چندہ اکھٹا کرنے کیلئے جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے تینوں کو اغوا کرکے مغویوں سے مبینہ طور پر تاوان کا مطالبہ کردیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ کو ایس ایس پی آفس کندھ کوٹ پہنچنے پر سلامی دی گئی اور انہیں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آئی جی سندھ کی آمد کے موقع پر سکھر و لاڑکانہ میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، آئی جی سندھ غلام نبی میمن صوتحال کا جائزہ لینےکیلئےکچے کے علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
پیروں سے کہو کہ وظیفہ پڑھ کے ڈاکوؤں کو جلا کر بھسم کر دیں اور انکا اکھٹا کیا ہوا خزانہ مریدوں میں بانٹ دیں
 
Last edited:

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
پیروں کہو سےکہ وظیفہ پڑھ کے ڈاکوؤں کو جلا کر بھسم کر دیں اور انکا اکھٹا کیا ہوا خزانہ مریدوں میں بانٹ دیں
Allah ka nam per lootnay waly khudh he lut gaye.