کچے کے علاقوں میں بدمعاش نہیں شریف لوگ بھی رہتے ہیں، آئی جی سندھ

8igsisndshahhriog.png

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں شریف لوگ بھی رہتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ یہاں صرف بدمعاش اور جرائم پیشہ عناصر ہی رہتے ہیں، اسی لیے ان علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز کیے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر و لاڑکانہ کے دورے پر موجود آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے میں اسلحہ کی سپلائی کون کررہا ہے؟ سی ٹی ڈی کو یہ پتا لگانے کا ٹاسک دیدیا ہے اور وہ اس پر کام شروع کرچکے ہیں، ان علاقوں میں آپریشنز کیلئے پولیس اور جدی اسلحہ اور گاڑیاں دے رہے ہیں، کشمور اور شکارپور ڈسٹرکٹ خصوصی طور پر امن چاہتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ کچے کے علاقے میں شریف لوگ بھی رہتے ہیں، ان علاقوں میں سوشل میڈیا کو بند نہیں کیا جاسکتا،سائبر کرائم کو ریفرنس بھیجے ہیں ہیں، کچے میں آپریشن کا یہی طریقہ ہے کہ ہم خفیہ اطلاع پر آپریشن کریں گے، کچے کا علاقہ بہت چھوٹا ہے مگر اندر جانے کے بعد حقیقت کچھ اور سامنےآتی ہے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ سکھر کے علاقے میں کوئی بھی مغوی ڈاکوؤں کے قبضے میں نہیں ہے، پکے میں قبائلی دہشت گردی کی روک تھام پر بھی فوکس کرنا پڑے گا۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
8igsisndshahhriog.png

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں شریف لوگ بھی رہتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ یہاں صرف بدمعاش اور جرائم پیشہ عناصر ہی رہتے ہیں، اسی لیے ان علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز کیے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر و لاڑکانہ کے دورے پر موجود آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے میں اسلحہ کی سپلائی کون کررہا ہے؟ سی ٹی ڈی کو یہ پتا لگانے کا ٹاسک دیدیا ہے اور وہ اس پر کام شروع کرچکے ہیں
اپنا اور جرنیلوں کا بینک اکاونٹ دیکھ لے تجھے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والوں کا پتا مل جائے گا