Altaf Lutfi
Chief Minister (5k+ posts)
ویلیو صاحب ! ایک مسلمہ اصول ھے کہ جو کچھ اخلاقی طور پر غلط ھوتا ھے، وہ سیاسی طور پر بھی درست نھیں ھو سکتا، تحریک انصاف کے ھر کارکن اور قیادت کے لیے موقعہ ھے کہ اس ساری حکمتِ عملی کا تجزیہ کریں اور اگلے مراحل کے لیے غلطیوں سے پاک حکمتِ عملی ترتیب دی جاےؑ، جب تک سب لوگ حالتِ انکار میں رھیں گے، مخالفین کو کوستے رھیں گے، اپنی کمزوریوں پر نظر نھیں جاےؑ گی اور اگلی بار پھر مایوسی ھو گی
آپ نے جس ٹیپ کا ذکر کیا ھے، وہ اگر موجود ھوتی تو ضرور پیش کی جاتی، کیوںکہ تحریک کے وکیل کو اس ٹیپ کے حوالے سے اپنا موقف کمشن کے سامنے رکھنا تھا، چاھے وہ اسے تسلیم کرے یا نہ کرے، یہ ایک اھم ثبوت ھو سکتا تھا جو اور نھیں تو شکوک کی فضا ضرور پیدا کرتا اور اس کا نفع تحریک کو ملتا، لیکن اب تو کُھل کر پتا چل گیا ھے کہ ٹیپ موجود نھیں، عمران خان اس کے ھونے کی بات ڈاکٹر شاھد مسعود سے منسوب کر رھے ھیں اور شاھد مسعود اس کے ھونے کی بات عمران خان سے منسوب کر رھے ھیں
اور معاملہ صرف ٹیپ کا نھیں، ھمیں جسٹس چوہدری کے پرخچے اُڑنے کی امید تھی، جسٹس رمدے کو بے نقاب ھوتے دیکھنا تھا، نجم سیٹھی کی درگت بننی تھی لیکن تحریک انصاف ان سب باتوں سے نظر چُرا کر نکل گیؑی، محسوس یہ ھوتا ھے کہ مذاق مذاق میں گڑیا گڈے کا کھیل شروع کیا تھا اور پھر بات سنجیدگی کی طرف چلی گیؑی
اب وقت ھے کہ مسلم لیگ سے حساب برابر کرنے کی بجاےؑ اپنا احتساب کیا جاےؑ