
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو کہا کہ کیا میں آپ کو اپنی کوٹ لکھپت جیل کے سیل کی تصاویر بھیجوں؟
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کی جیل سیل میں بنائی گئی ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ عمران ریاض خان کو ایسے پنجرے میں قید رکھا گیا ہے جہاں مہذب ملک کسی جانور تک کو رکھنے کی اجازت نہ دیں۔
https://twitter.com/x/status/1547878001081081857
نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب دیا کہ کیا میں آپ کو کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل کی اپنی تصاویر بھیجوں جن میں آپ نے مجھے مہینوں تک رکھا، اور جہاں کوئی کمرہ تک موجود نہیں تھا۔ جہاں بیت الخلاء اور چارپائی کے درمیان کوئی دیوار تک نہیں تھی، کیا آپ اپنی یادداشت کھو چکے ہیں؟ کیا یہ دوغلے پن کی انتہا نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1547947721608564737
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں نماز ادا کرتی تھی تو ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے میں بیت الخلاء میں نماز ادا کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے قید تنہائی میں رہی۔ انہوں نے لکھا کھ جب میں نے قراآن پاک رکھنے کیلئے میز مانگتا تو مجھے بتایا گیا کہ مجھے میز رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہے! تب تو تم اقتدار کے نشے میں فرعون بنے بیٹھے تھے!
https://twitter.com/x/status/1547948698189336576
دریں اثنا انہوں نے ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم کہتے تھے تاریخ کا پہیہ گھومتا ہے، اس وقت تم فرعون بنے پھرتے تھے، اپنی ہار نظر آنے پر ایکس، وائے، زیڈ ہونے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسلامی کارڈ کھیلا، توہین مذہب کے الزام لگائے، کنٹینر پر کھڑے ہوکر آئین شکن کہتا ہے اسلامی ٹچ تو دو، مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے والے سے بڑا مجرم کوئی نہیں ہوتا، 17 جولائی کو جیتنے کے بعد مفت بجلی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی وہ ہوتی ہے جب باپ، بیٹی جیل سے الیکشن لڑے، دھاندلی وہ ہوتی ہے جب ہمارے امیدواروں کو (ن) لیگ کا ٹکٹ چھوڑنے کا کہا جائے، دھاندلی وہ ہوتی ہے جب نوازشریف، مریم کی تقریر پر پابندی لگتی ہے، یہ تو دندناتا پھرتا ہے اور تقریریں کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑائی جھگڑا نہیں چاہتی، ملک کو آگے بڑھنا چاہیے، نرم مزاج ہوں لیکن جہاں قوم کی بات آئے گی مجھے منہ توڑ جواب دینا آتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18maryamdeathcell.jpg