کون کونسے سیاستدان قومی صحت کارڈ کیلئے اہل قرار دئیے گئے؟نجی چینل کا دعویٰ

نجی چینل 24 نیوز نے دعویٰ کیا ہے تحریک انصاف حکومت کے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،میاں نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب اور مریم نواز قومی صحت کارڈ کے لیے اہل قرار پا گئے۔

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے قومی صحت کارڈ کا آغاز پنجاب میں ہوچکا ہے ۔قومی صحت کارڈ جہان ہر شہری کو ملے گا وہیں ملک کے وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی اس سہولت کے لیے اہل ہیں ۔

حکومت کے دئیے گئے ٹال فری نمبر 8500 نے باقاعدہ تصدیق کردی ۔۔تمام افراد کا قومی شناختی کارڈ نمبر 8500 پر بھیجا گیا 8500 سے جنریٹ ہونے والے آٹومیٹک مسیج نے باقاعدہ تصدیق کی ۔یان تمام افراد کو قومی صحت کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولت دستیاب ہوگی۔

حکومت کے دئیے گئے ٹال فری نمبر 8500 نے باقاعدہ تصدیق کردی ۔۔تمام افراد کا قومی شناختی کارڈ نمبر 8500 پر بھیجا گیا 8500 سے جنریٹ ہونے والے آٹومیٹک مسیج نے باقاعدہ تصدیق کی ۔یہ تمام افراد قومی صحت کارڈ کے تحت حکومت کے پینل میں شامل ہسپتال سے مفت علاج معالجے کی سہولیات لے سکتے ہیں۔

حاصل ہونیوالی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان بطورخاندان سربراہ بمعہ 2 افراد قومی صحت کارڈ کے لئے اہل ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف تحریک انصاف کے قومی صحت کارڈ کے لیے اہل قرار پائے گئے ۔

نواز شریف بمعہ ایک فرد قومی صحت کارڈ کے لیے اہل ہیں ،محمد نواز شریف بطورخاندان سربراہ بمعہ 1 فرد قومی صحت کارڈ کے لئے اہل ہیں۔

اسکے علاوہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی خاندان کے سربراہ کے طور پر 4 افراد کیساتھ قومی صحت کارڈ کے لئے اہل ہیں۔

علاوہ ازیں مریم نواز بھی صحت کارڈ کے لیے اہل ہیں، مریم نواز شریف بمعہ 3 افراد صحت کارڈ پلس خیبر پختونخواہ کے لئے اہل قراردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں ہر شہری صحت کارڈ کا اہل ہے چاہے وہ غریب ہو یاا میر یا سیاستدان۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)

271131881_951047949164190_2468115240074975425_n.jpg
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
buhat achi baat hai. yeh saab pakistan ke shehri hain aur punjab mein registered hain.
Khidmat billa tafreeq
 

Back
Top