کورین سفارتکار کے گھر ڈکیتی میں ملوث ہیڈ کانسٹیبل کو برطرف کردیا گیا

korean1h11i2.jpg


اسلام آباد میں کورین سفارتکار کے گھر میں ڈکیتی میں ملوث اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو برطرف کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورین سفارت کار کے گھر میں 2 اکتوبر 2017 کو ڈکیتی کے الزام میں اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد طارق کو برطرف کردیا گیا ہے، محمد طارق کو انکوائری کمیٹی کی سفارش پر برطرف کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی آفس اسلام آباد کی جانب سے ہیڈ کانسٹیبل کی برطرفی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ 2017 میں کورین سفارتکار کی مدعیت میں ہیڈ کانسٹیبل اسلام آباد پولیس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے اندراج بعد معاملے کی تحقیقات کے دوران ملزم محمد طارق قصور وار پایا گیا، ہیڈ کانسٹیبل نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کر کورین سفارتکار کے گھرمیں ڈکیتی کی ۔

خیال رہے کہ محمد طاق و دیگر پولیس اہلکاروں پر سفارتکار کے گھر سے سونا اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کا الزام تھا، 2017 میں الزامات ثابت ہونے پر ہیڈ کانسٹیبل محمد طارق کو برطرف کردیا گیا تھا تاہم فیڈرل سروسز ٹریبونل نے مناسب انکوائری نا ہونے پر انہیں دوبارہ نوکری پر بحال کردیا تھا

بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم پر نئے سرے سے انکوائری کی گئی اور انکوائری افسر نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی اور سزا کی سفارش کی تھی۔
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Wah kya mulk ka naam roshan kar rahay hain. Head Constable saab abhi diplomats ke ghar dakkay maar rahay hai. Yeh hai saddi police. Aur saaza kya milli, suspend ker diya, wah bhai wah. Shabash jawano keep it up.
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
Wah kya mulk ka naam roshan kar rahay hain. Head Constable saab abhi diplomats ke ghar dakkay maar rahay hai. Yeh hai saddi police. Aur saaza kya milli, suspend ker diya, wah bhai wah. Shabash jawano keep it up.
بھائی اس پوری کہانی میں ،اصل ،بات یہ تھی کے ڈاکے ، کے بعد دوبارہ نوکری پر بحال ہو چکا تھا
کیا جھنڈو ملک ہے