
گوجرانوالہ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعہ میں مریض نے دیر سے کلینک آنے پر ڈاکٹر کو ہی قتل کرڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے فیروز والا نئی آبادی میں پیش آیا، علی رضا نامی ملزم نے محلے میں واقع ایک کلینک چلانے والے ڈاکٹر کو فون کرکے کلینک پہنچنے کا کہا۔
ملزم کے کلینک پہنچنے کے کافی دیر بعد ڈاکٹر کلینک پہنچے جس پر ملزم نے مشتعل ہوکر تلخ کلامی شروع کردی، دونوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5gujdockilled.jpg