tariisb
Chief Minister (5k+ posts)
کشمکش
کشمکش ، سیاست بمقابلہ سیاست جاری ہے ، ڈنڈا بردار ، ہیجان زدہ ، ہزیان زدہ مظاہرین کو آخری منزل سمجھا دی گئی ہے ، جذبہ کو جنون میں بدل دیا گیا ہے ، اصول کو انتقام میں رنگ دیا گیا ہے ، نظام دینوں نے خود ساختہ جنت ، دوزخ ، شہادت و خلافت کا بازار گرم کر دیا ہے ، کفن ، پھانسی ، قتل ، روندنا ، گھسیٹنا کو "پر امن" کا نام دے دیا گیا ہے ، حکومت دفاع در دفاع پر پابند ہے ، اداروں کی حفاظت پر جواب دہ ہے ، آخری حد پر (بلآخر) روکنے کا پاپ کر ہی دیا ہے ، لاڈلی خواہشات بھی عجب سی ہیں ، مظاہرین کو آگے جانے دیا جاے ؟ نہیں نہیں سرخ حد سے آگے حکومت نہیں ریاست ہے ، نواز نہیں پاکستان ہے ، پاکستان ہے کوئی بازیچہ اطفال نہیں ، نا ہی کوئی لکی ایرانی سرکس ، جس کا دل چاہا ، تماشہ لگا لیا ، جب چاہا بے سوچا سمجھا دربار سجا لیا ، حکومت نے اصول کو پھلانگا ، ساتھ حزب انقلاب نے قانون کو روندا ، عدلیہ نا مانو گے ؟ منصفی کو رسوا کرو گے ، تو یہ سب تو ہونا ہے ، آنسو نکل رہے ہیں ، جھوٹ کا نشہ اب ٹوٹ رہا ہے ، قیادت کا تقدس دھل رہا ہے ، دھونس ، دھمکی اور تبروں کا انجام اب ہر طرف دکھ رہا ہے ، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
جھنڈا گرا تو ، لشکر کے پاؤں اکھڑ جاتے ہیں ، دارلحکومت میں خارجی گھس بیٹھیں تو ، حکومت بھاگ جاتی ہے ، مگر ریاست جگہ جگہ سے اکھڑ جاتی ہے ، ریاست اداروں کو ثابت قدم ہونا ہو گا ، ریاست کی حفاظت کرنی ہو گی ، سیاست کا کیا جب دل چاہا پہلو بدل لیا ، جب چاہا موقف الٹ دیا ، نقل کو اصل کہہ دیا ، اصل کو غلط بنا دیا ، شیخ کو راز دان بنا لیا ، چودھری کو چہیتا بنا لیا ، مصطفیٰ کھر کو اشنان دلا دیا ، فرقہ پرستوں کو سینے سے لگا لیا ، سیاست ہمیش کی بد چلن ہے ، شروع سے آوارہ ہے ، آگے بھی رہے گی ، حزب حکومت ہو یا لشکر انقلاب ہو ، مگر کسی کو بھی ریاست سے کھلواڑ کی اجازت نہیں ہو گی ، قذافی کا انجام گنگنانے والے ، آج کا لیبیا بھی دھرا لیا کریں ، صدام پر پھبتیاں کسنے والے ، موجودہ ایام کا عراق ضرور یاد کر لیا کریں ، نوٹنک میں مرضی کے فقرے نہ ٹھونسیں ، تاریخ و حقیقت بھی بیان کریں
ملکی ادارو ، سپاہیو ، زمہ دارو ، کمزور حکومت کے نمایندو ، ڈٹ جاؤ ، پیاسوں کے انکار کی طرح ، جمے رہو روزہ دار پیاسے کی استقامت کی طرح ، خارجی در پر ہیں ، نواز شریف حکومت رہے یا نا رہے ، مجھے کوئی غرض نہیں ، مگر ریاستی اداروں میں خارجی گھس بیٹھیں ، جنونی خود ساختہ شریعت و حکومت کی خاطر اداروں کو روند دیں ، اپنا قبضہ کر بیٹھیں ، تو یہ حکومت جواب دہ ہے ، جواب دہ ہو گی ، آج ان ڈنڈہ برداروں سے پسپا ہوے تو کل طالبان سے کیا خاک مزاحمت کرو گے ، ثابت قدم رہو ، اصول کو تھامے رکھو ، کئی دن کے پیاسے کی طرح ، خارجی پھر سے در پر ہیں
ہوشیار باش :- معصوم بچوں کو ڈھال بنانا ، ممتا کی توہین ، ولدیت کی غفلت ہے ، اس پر فخر نہیں ، شرم آنی چاہیے ، پیدا تو خود کیا ، مگر سیاست کے بردہ فروشوں نے معصوموں کو اغوا کر لیا ، انقلاب کے بیگار کیمپ میں ، پھنسے میری معصوم بیٹیوں کو سلام ، بلبلاتے بیٹوں کو سلام ، الله آپ کا محافظ ہو ، آمین
