کشمکش

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

کشمکش

کشمکش ، سیاست بمقابلہ سیاست جاری ہے ، ڈنڈا بردار ، ہیجان زدہ ، ہزیان زدہ مظاہرین کو آخری منزل سمجھا دی گئی ہے ، جذبہ کو جنون میں بدل دیا گیا ہے ، اصول کو انتقام میں رنگ دیا گیا ہے ، نظام دینوں نے خود ساختہ جنت ، دوزخ ، شہادت و خلافت کا بازار گرم کر دیا ہے ، کفن ، پھانسی ، قتل ، روندنا ، گھسیٹنا کو "پر امن" کا نام دے دیا گیا ہے ، حکومت دفاع در دفاع پر پابند ہے ، اداروں کی حفاظت پر جواب دہ ہے ، آخری حد پر (بلآخر) روکنے کا پاپ کر ہی دیا ہے ، لاڈلی خواہشات بھی عجب سی ہیں ، مظاہرین کو آگے جانے دیا جاے ؟ نہیں نہیں سرخ حد سے آگے حکومت نہیں ریاست ہے ، نواز نہیں پاکستان ہے ، پاکستان ہے کوئی بازیچہ اطفال نہیں ، نا ہی کوئی لکی ایرانی سرکس ، جس کا دل چاہا ، تماشہ لگا لیا ، جب چاہا بے سوچا سمجھا دربار سجا لیا ، حکومت نے اصول کو پھلانگا ، ساتھ حزب انقلاب نے قانون کو روندا ، عدلیہ نا مانو گے ؟ منصفی کو رسوا کرو گے ، تو یہ سب تو ہونا ہے ، آنسو نکل رہے ہیں ، جھوٹ کا نشہ اب ٹوٹ رہا ہے ، قیادت کا تقدس دھل رہا ہے ، دھونس ، دھمکی اور تبروں کا انجام اب ہر طرف دکھ رہا ہے ، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں


جھنڈا گرا تو ، لشکر کے پاؤں اکھڑ جاتے ہیں ، دارلحکومت میں خارجی گھس بیٹھیں تو ، حکومت بھاگ جاتی ہے ، مگر ریاست جگہ جگہ سے اکھڑ جاتی ہے ، ریاست اداروں کو ثابت قدم ہونا ہو گا ، ریاست کی حفاظت کرنی ہو گی ، سیاست کا کیا جب دل چاہا پہلو بدل لیا ، جب چاہا موقف الٹ دیا ، نقل کو اصل کہہ دیا ، اصل کو غلط بنا دیا ، شیخ کو راز دان بنا لیا ، چودھری کو چہیتا بنا لیا ، مصطفیٰ کھر کو اشنان دلا دیا ، فرقہ پرستوں کو سینے سے لگا لیا ، سیاست ہمیش کی بد چلن ہے ، شروع سے آوارہ ہے ، آگے بھی رہے گی ، حزب حکومت ہو یا لشکر انقلاب ہو ، مگر کسی کو بھی ریاست سے کھلواڑ کی اجازت نہیں ہو گی ، قذافی کا انجام گنگنانے والے ، آج کا لیبیا بھی دھرا لیا کریں ، صدام پر پھبتیاں کسنے والے ، موجودہ ایام کا عراق ضرور یاد کر لیا کریں ، نوٹنک میں مرضی کے فقرے نہ ٹھونسیں ، تاریخ و حقیقت بھی بیان کریں

ملکی ادارو ، سپاہیو ، زمہ دارو ، کمزور حکومت کے نمایندو ، ڈٹ جاؤ ، پیاسوں کے انکار کی طرح ، جمے رہو روزہ دار پیاسے کی استقامت کی طرح ، خارجی در پر ہیں ، نواز شریف حکومت رہے یا نا رہے ، مجھے کوئی غرض نہیں ، مگر ریاستی اداروں میں خارجی گھس بیٹھیں ، جنونی خود ساختہ شریعت و حکومت کی خاطر اداروں کو روند دیں ، اپنا قبضہ کر بیٹھیں ، تو یہ حکومت جواب دہ ہے ، جواب دہ ہو گی ، آج ان ڈنڈہ برداروں سے پسپا ہوے تو کل طالبان سے کیا خاک مزاحمت کرو گے ، ثابت قدم رہو ، اصول کو تھامے رکھو ، کئی دن کے پیاسے کی طرح ، خارجی پھر سے در پر ہیں



ہوشیار باش :- معصوم بچوں کو ڈھال بنانا ، ممتا کی توہین ، ولدیت کی غفلت ہے ، اس پر فخر نہیں ، شرم آنی چاہیے ، پیدا تو خود کیا ، مگر سیاست کے بردہ فروشوں نے معصوموں کو اغوا کر لیا ، انقلاب کے بیگار کیمپ میں ، پھنسے میری معصوم بیٹیوں کو سلام ، بلبلاتے بیٹوں کو سلام ، الله آپ کا محافظ ہو ، آمین


53f68c106bdee.jpg
 

thepearl

Minister (2k+ posts)
یہ سب شاہ محمود قریشی اور وڈیروں کے مزایے ہیں، یہ غلام ہیں وڈیروں کے. ان کو دیاری پر لیا گیا ہے
 

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
۔ ملکی ذمہ دارو، ادارو ڈٹے رہو. پہلے چودہ مارے تھے، اس دفعہ سنچری پوری کرنا! صرف چار حلقوں میں تحقیقات کے ڈر سے رائیونڈ میں دبکی ہوئی جعلی حکومت کیلیے خون کی یہ قربانی ضروری ہے

عوام کے ووٹوں اور ٹکڑوں پر پلنے والے خادم اعظم کے گھر کے سامنے احتجاج کرنا کس جمہوریت میں گناہ عظیم ہے ؟؟؟ پاکستان کی وکھری جمہوریت کے وکھرے اصولوں کو سلام. مسلہ یہ ہے کہ حکومت کی فسطائیت کو مہذب دنیا کا کوئی اصول کوئی قانون پناہ دینے سے قاصر ہے
 

shahzadi mughal

Senator (1k+ posts)
یہ سب شاہ محمود قریشی اور وڈیروں کے مزایے ہیں، یہ غلام ہیں وڈیروں کے. ان کو دیاری پر لیا گیا ہے
​lahnet tairi shakel py,ham patriotic hain ALHAMDOLLILAH ham nooron ki tera dyrrion py kaam nai kerty
 

KK YASIR

Minister (2k+ posts)
سیاست . پی کے کا جاوید چودھری بندہ بنا پڑھے ہی سمجھ جاتا ہے کیا لکھا ہو گا
نفرت ، بغض اور فساد
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
بہت خوب مرشد لیکن یہ وقت جوش کی حکمرانی کا ہے ہوش کا یہاں کوئی کام نہیں۔ جھوٹ اور مکر کی بنیادوں پر قائم اس بھٹی کو ابھی لاشوں کی شدید ضرورت ہے، اس کے لئے طرح طرح کے جواز گھڑے جارہے ہیں، مکر کئے جارہے ہیں۔
پرامن طریقے سے پرامن ڈنڈے، پلاس اور کرینیں لے کر پرامن آگ لگائی جارہی ہے، پولیس کی وردیوں میں غنڈے گلو بٹ ہیں اور انقلابی غلیلیں، پتھر مارتے اور آگ لگاتے آسمان سے فرشتے اترے ہیں۔

گوئبلز کا فلسفہ بھلانے کی چیز نہیں کیونکہ بات بات پر اس کی دہرائی ہمارا نصیب ہے۔
 

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)

ٹی وی لگا کر دیکھو ریاست کس طرح ایک میڈیا گروپ کو چھوڑ کر باقی تمام کو جو سچائی دکھانا چاہ رہے ہیں ایسے مار رہے ہیں جیسا کوئی دشمن کو بھی نہیں مارتا. اسکے بعد بھی اگر آپکو اس ریاست کا مکروہ چہرہ نظر نہیں آتا تو آپکو سلام


ریاست والو بےغیرت مت بنو ہمت دکھاؤ سچ کو مت دباؤ اگر واقعی شیر ہو تو.
 

lotaa

Minister (2k+ posts)
mujhay aik baat ki samjh nahi aai,kal sama tv par nadeem malak k aik prog mein shah mahmood quraishi aur ishaaq daar ne kaha tha,k kal humara aggriment ho jaye ga,nadeem ne pocha k aap ye baat ik ki taraf se kar rahay hain,us ne kaha aap samjhein main ik hi bool raha hoon,lekin us 30 mint baad ik ne pm house janay ka ilaan kar diya,akhir ye ik kiya chahta hay,mazakrat mein sab batein nahi manein jati,lekin ye ik kho,tay wali zid par qaim hay,aur pm house ki taraf janay ki zaroorat kiya thi,ye kis k ajenday par kaam kar rahay hain,i think ik ki zid ki waja se pti aur pakistan ka bohat nuqsan howa hay,
 

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
حکومت ٢٠١٢ میں بھی تھی اور پانچ سال پورے بھی کیے
اور حکومت ٢٠١٤ میں بھی ہے


٢٠١٢ میں ن لیگی ورکر صدارتی محل پر احتجاج اور دھاوا بولتے ہووے

BwWkfnkCYAA6KU5.jpg:large
 
Last edited:

_Hope786

Senator (1k+ posts)
منافقانہ روش سے اجتناب جناب من، گالی دینی ہے تو سب کو دیجئے اور ساتھ دینا ہے تو سب کا دیجئے.


جو نہتے مرے ہیں ان کی لاشوں پر تانڈو کیجئے اور جو زخمی ہیں ان کے زخموں پر نمک پاشی اور کھل کر اپنی ازلی بزدلی کا اظہار کیجئے کہ ماؤں، بہنوں ، بیٹیو ہمارا انتظار نہ کرنا کہ ہم تو ضمیر کو کبھی کا مار کر دریا برد کر چکے.
 

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
جب کوئی حکومت اپنے لئے الگ اور دوسروں کے لئے الگ اصول وضع کرے تو
اس حکومت کا دفاع اصولی بنیاد پر نہیں کیا جا سکتا

یقین کریں اگر نواز حکومت نے دھرنے مارچ مظاہرے احتجاج نا کیے ہوتے تو آج میں ن لیگ کے حق میں ہوتا

میں ذاتی طور پر ان خرافات کے خلاف ہوں...مگر جو حکومت ان خرافات کے نتیجے میں اقتدار تک رسائی حاصل کرے
اور وہی حکومت جب ان خرافات کو ناجائز قرار دے تو تعجب بھی ہوتا ہے حیرانگی بھی اور جھنجھلاہٹ بھی
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
تحریر فصاحت سے عاری اور بلاغت سے بھاری ہے۔ ہر ذی شعور کے فہم و ادراک سے کوسوں دور ہے۔
لگتا ہے روحِ رجب علی بیگ عالم جاودانی سے دارِ فانی میں تشریف آور ہے اور اسلام آباد کے ایک متنفس میں آمادہ حلول ہے۔مگر بجائے قرطاس اور خامہ کے، اس مردِ نادان کو کمپیوٹر و کی بورڈ عطا ہوا۔مشق کلام کا شوق چرایا اور مجلس سیاست پی کے کے حصہ داران کی آزمائش مدعا ٹھہرا۔ہذیان بکنے کے شوق میں سیاست ڈاٹ کام پر براجمان۔تحریر متعفن لیکن نادانوں کی واہ واہ۔

چونکہ روح غالب کا علاقہ دور اول کی مشکل پسندی سے ہے، اسی وجہ سے تحریر ادراک سے ماورا اور مدعا سے محروم ہے۔مگر کوئی سمجھا یا نہ سمجھا داد سب نے دی۔مدِنظر مرجع خلائق شاعرِ دلپسند جناب حبیب جالب کا یہ شعر بعد از تصریح یہ ہے
اک قیامت ہے جالب یہ تنقیدِ نو
جو سمجھ میں نہ آئے ”بڑی نثر“ ہے۔

 

uturninqlab

Chief Minister (5k+ posts)
Tarisb aap graet ho , fassadion ke in chelon ki baton se dil bardashta na hona , Pakistan ke in dushmanu ka chehra dikhate rehna ...Riasat e Pakistan ka wajood is waqt chund hazar fasaadion aur sharr pasandon ke hathon yarghmal bani hui hai , 2 januni aur in ke kuch jahil mureed aur pujari is bad-naseeb Pakistan ke wajood ko khatam karne ke dar-pai hai ...
 

GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
All what started with bullet holes in HM to Rent a Crowd arrangement hand over
from PAT to PTI without anyone questioning it, is to reach its final stage in next couple of days

Seems script writers wanted just one particular ending of their choice
I suppose they were in hurry due to their retirement coming fast
and could not get any dividends with anything else than this ending

Alas! it has exposed all flaws in most sincere but impatient MAN ...