کس مسئلے اور ٹوئٹ پر پی پی قیادت مصطفیٰ نواز کھوکھر سے ناراض ہوئی؟

mustafa-nawaz-khokar-and-ppp-twt.jpg


پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کو سیاستدانوں، ججز اور صحافیوں کی جاسوسی پر آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔

آج صبح ایک بیان میں پی پی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے استفسار کیا کہ ہمارے فونز مسلسل ٹیپ کیوں کیے جاتے ہیں؟

انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ کیا ہم لوگ بھارتی لوک سبھا کے ممبر ہیں؟ نہیں تو ہمارے فونز مسلسل ٹیپ کیوں کیے جاتے ہیں؟

پی پی سینیٹر نے مزید استفسار کیا کہ ہماری نقل و حرکت کی نگرانی کی جاتی ہے، ہماری ذاتی راز داری پر حملہ کیوں کیا جاتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان، جج اور صحافی اکثر اس کا شکار ہوتے ہیں، ہم ریاست کا اتنا ہی حصہ ہیں جتنا کہ کوئی اور ہم غدار نہیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت مصطفیٰ نواز کھوکھر سے اس بیان پر ناراض ہوگئی اور پارٹی سینیٹر کو سینئر رہنما کے ذریعے پیغام بھیجا کہ وہ کل چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ دے دیں۔

تاہم اس سارے معاملے پر بھی انہوں نے اپنا مؤقف دیا اور کہا کہ آج پارٹی کے ایک سینئر لیڈر سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی نظریے سے خوش نہیں اور سینیٹ سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔ میں نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

https://twitter.com/x/status/1589919859366064129
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی کارکن کے طور پر، میں مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں۔ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے، یہ ان کے ساتھ ایک شاندار سفر رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1589948484727508994
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
brown slaves ki traf se zar baba ko yaqeen dihani krayi gyi hai Khusri ki pmship ke liye. acha ta ye mulk bnta hi nhi Ager in brown slaves or inke chamcho ki is qoom ne ghulami krni ti
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
چوروں اور ڈاکووں کی جماعتوں میں سچ بولنے کا انجام۔ اسے پی ٹی آئی میں آ جانا چاہیے۔
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
PMLN mein to kabhi bhi democratic values nainrahi rahi hey, good cop bad cop kheiltay swam ko bewaqoof bananay k leay
But
PPP is big disappointment they have ruined all of their efforts for democracy, freedom of speech, right to protest, provincial powers etc..

Rest in peace PPP and PMLN