کس آئین کے تحت عدالتوں کومطلوب افراد کی ڈرائی کلیننگ ہورہی ہے:اطہر کاظمی

athar-kazmi-shehbaz-gvt-plr.jpg


ملک میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد حل انتخابات ہیں، انتخابات کروائیں اور عوام کے ہاتھ میں فیصلہ دے دیں، وہ جو فیصلہ کریں سب قبول کریں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سنو ٹی وی کے پروگرام جوائنٹ سیشن میں پاکستان میں موجود بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو حکومت گرانے کی ضرورت کیا تھی؟

آپ کو کس نے کہا تھا کہ حکومت گرائیں اور پھر کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوا، کیا ساری قوم روٹی کو چوچی کہتی ہے، کیا قوم کو نہیں پتا کہ کس کا کیا کردار ہے؟ کیسے عمران خان کی حکومت گرائی گئی، کس طرح پارٹیاں شفٹ ہوئیں؟ اب یہ کہنا کہ عمران خان کسی کو بلاتے ہیں یا کسی طرف اشارہ بھی کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ آئین اور قانون مجروح ہو گیا۔

https://twitter.com/x/status/1602349136426274816
انہوں نے کہا کہ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ کس آئین اور قانون کے تحت عدالتوں کو مطلوب لوگوں کی ڈرائی کلیننگ کی جا رہی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کس آئین اور قانون کے تحت سرکاری طیارے میں بطور مفرور وزیراعظم کے ساتھ واپس آئے، یہ کون سا آئین اور قانون ہے، زمینی حقائق کو دیکھنا چاہیے، جس کا جو بھی کردار ہے وہ قوم کے سامنے ہے، ہمارے لیپا پوتی کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، وہ زمانے چلے گئے قوم دیکھ رہی ہے کہ کون کیا کردار ادا کر رہا ہے؟

اگر کوئی تاریخ میں اپنا نام اچھے لفظوں میں لکھوانا چاہتا ہے تو اسے ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا جو کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کا پیدا کردہ ہے۔

اطہر کاظمی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں حکومت گرانے میں شامل تھیں، پی ڈی ایم اے پہلے بھی نظام چل رہا تھا اسے چلنے دیتے،جب حکومت کی مدت پوری ہو جاتی تو آپ انتخابات کروا لیتے اور جیت کر اقتدار میں آ جاتے۔پی ڈی ایم نے ایک چلتی ہوئی حکومت کو اقتدار سے ہٹا کر سارا بحران عوام کے گلے میں ڈال دیا ہے،اب یہ موجودہ حکومت کا فرض ہے کہ اس بحران کا حل نکالیں اور میرے خیال میں ملک میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد حل انتخابات ہیں، انتخابات کروائیں اور عوام کے ہاتھ میں فیصلہ دے دیں، وہ جو فیصلہ کریں سب قبول کریں۔