کرپشن پر پلی خاتون کہنے پر مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

maryam-nawaz-imran-khan-rd-tw.jpg


عمران خان کی تنقید پر مریم نواز سیخ پا جوابی ٹوئٹ داغ دیا، براہ راست ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھو تو کل کے طاقتور لوگ آج کیسے زوال کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی ججز مخالف مہم پر عمران خان ججز کے دفاع میں سامنے آئے اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کو کرپشن کے پیسے پر پلنے والی بگڑی خاتون قرار دیا،

https://twitter.com/x/status/1629409011341885440
جس پر مریم نواز نے طیش میں آکر جوابی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اوہ! دیکھو تو کل کے طاقتور لوگ آج کیسے پستی اور زوال کا شکار ہیں۔ تمہاری چیخیں نکلنا غلط بھی نہیں ہے کیونکہ تم تو سازشوں کے بادشاہ ہو۔

مریم نواز نے عمران خان سے متعلق مزید کہا کہ وہ اپنے گاڈ فادر فیض اور اس کی باقیات کی مدد سے ہی تو پھل پھول رہے تھے۔اب اس بگڑی ہوئی بچی کو دیکھنا کیسے تمہارا کھیل ختم کرتی ہے، جس سے تم جیسے "گاڈسنز" اور پیادے بے وقعت اور رسوا ہو جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1629423370214293504
واضح رہے کہ مریم نواز کی سرگودھا جلسے میں سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر نام لیکر تنقید کے بعد عمران خان نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنے والی بگڑی خاتون ہیں۔
 
Last edited:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اتنی پہلوان جو باجوہ کے قدموں میں سجدہ ریز ہو گئی تھی زبیرے اور ملک احمد خان کو بھیج کر ترلے کرنے والی پہلوان ۔جب انکل باجوہ سے ڈیل کر رہی تھی تو انکل فیض کا کورٹ مارشل کروا دینا تھا وہ کونسا باجوے کا باس تھا؟ لیکن لگتا ہے ہے بے چارہ فیض سب سے کمزور تھا اس کچھ نہیں ملا باجوہ صاحب کو ہی اربوں کے پے منٹ کی نواجے نے اور ہر ایک نے