
عمران خان کی تنقید پر مریم نواز سیخ پا جوابی ٹوئٹ داغ دیا، براہ راست ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھو تو کل کے طاقتور لوگ آج کیسے زوال کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی ججز مخالف مہم پر عمران خان ججز کے دفاع میں سامنے آئے اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کو کرپشن کے پیسے پر پلنے والی بگڑی خاتون قرار دیا،
جس پر مریم نواز نے طیش میں آکر جوابی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اوہ! دیکھو تو کل کے طاقتور لوگ آج کیسے پستی اور زوال کا شکار ہیں۔ تمہاری چیخیں نکلنا غلط بھی نہیں ہے کیونکہ تم تو سازشوں کے بادشاہ ہو۔
مریم نواز نے عمران خان سے متعلق مزید کہا کہ وہ اپنے گاڈ فادر فیض اور اس کی باقیات کی مدد سے ہی تو پھل پھول رہے تھے۔اب اس بگڑی ہوئی بچی کو دیکھنا کیسے تمہارا کھیل ختم کرتی ہے، جس سے تم جیسے "گاڈسنز" اور پیادے بے وقعت اور رسوا ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ مریم نواز کی سرگودھا جلسے میں سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر نام لیکر تنقید کے بعد عمران خان نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنے والی بگڑی خاتون ہیں۔