
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ہمیں کراچی شہر کیلئے مل جل کر کام ہو گا، اس کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دے سکتے: گورنر سندھ
سحری کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں کراچی شہر کیلئے مل جل کر کام ہو گا، اس کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دے سکتے۔شہر کے نوجوان ہمارے بازو ہیں، سحری اور افطاری کا مقصد شہریوں کو جوڑنا ہے۔
کامران ٹیسوری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ:رمضان المبارک کے 24 ویں روز بھی گورنر ہاؤس میں افطار کا اہتمام، عام افراد کے ساتھ ساتھ مختلف جامعات، کالجز اور سکولز کے طالب علموں کی بڑی تعداد میں شرکت، اللہ تعالیٰ کا مشکور ہوں جس نے افطار کرانے کی توفیق دی۔
https://twitter.com/x/status/1647269284798758913
انہوں نے کہا کہ میرا کوئی بھی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، 70 سالوں میں پہلی دفعہ عوام کو پیار اور عزت دینے کی کوشش کی۔ حافظ نعیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پکوڑے عوام کیلئے بنائے تھے اور عوام کا مذاق اڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میرا شہریوں کے درمیان جانے کا مقصد اس شہر کو مثالی بنانا ہے، ذمہ داروں کو کہتا ہوں کہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اسے فوری طور پر بنائیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے گورنر سندھ کے پکوڑے تلنے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی پی اور ایم کیو ایم کے مشترکہ گورنر صرف پکوڑے نہ تلیں! مردم شماری میں کراچی کی گنتی بھی پوری کروائیں۔گورنر سندھ نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: 24 ویں سحری کے لئے شو مارکیٹ پہنچا، علاقہ مکینوں کے پرتپاک استقبال پر ان کا مشکور ہوں،حافظ نعیم کو کہا ہے کہ آئیں گورنر ہاؤس میں عوام کے لئے ساتھ میں پکوڑے تلتے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1647016153515020289
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tessoriaahs.jpg