
کراچی میں بنارس پل پر پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کی والدہ نے واقعہ کو جعلی پولیس مقابلہ قرا ر دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک رات قبل کراچی کے علاقے بنارس پل پر مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کی والدہ کا بیان سامنے آگیا ہے، زخمی نوجوان اظہار کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا سپر اسٹور پر ملازمت کرتا ہے، واقعہ کی رات نوکری سے واپس اورنگی ٹاؤن اپنے گھر آرہا تھا کہ پولیس نے فائرنگ کردی، میرے بیٹے کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ سے اظہار کے سر اور جسم کے مختلف حصوں میں چار گولیاں لگیں، پولیس مقابلے میں جو ملزم گرفتار ہوا اس نے بھی اظہار کی شناخت نہیں کی، میرا بیٹا اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہا ہے، وہ اپنے گھر کا واحد کفیل ہے اور اس کے دو چھوٹے بچے ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونےوالا نوجوان اظہار اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ واردات میں مصروف تھے، تینوں ملزمان ایک ہی موٹرسائیکل پرسوار تھے، جیسے ہی پولیس موقع پر پہنچی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے، پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں اظہار اور آریان گرفتار ہوئے جبکہ تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی نوجوان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14kkkffffen.png