کراچی: شادی والے گھر میں ڈکیتی پر مزاحمت کرنے والے نوجوان کی لاش پہنچ گئی

karachi-shadi.jpg


کراچی میں ایک لڑکی کی شادی والے گھر میں ڈکیتی پر مزاحمت کرنےو الے بھائی کی لاش پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے جوہر موڑ کے قریب پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والے محمد سعد نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی پر مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے، ملزمان نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر سعد نے مزاحمت کی، مقتول کے پاس موبائل فون بھی نہیں ملا تاہم پرس اس کے پاس موجود نہیں ہے، جائےوقوعہ سے تیس بور کا خور ملا ہے۔

پولیس کے مطابق جائے واردات کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں۔مقتول سعد کے والد نےاسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، یہاں ایک موبائل فون کیلئے انسانی جان لے لی جاتی ہے، گھر میں سعد کی بہن کی تیاریاں جاری ہیں، شادی والے گھر میں میت پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہے۔

سعد کے والد نے مزید کہا کہ ہم جب تک اپنا دفاع خود نہیں کریں گے یہاں لاشیں گرتی رہیں گی، محمد سعد تین بہنوں کا اکلوتا بھائی اور واحد کفیل تھا۔
گورنر سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو ٹیلی فون کرکے نوجوان کے قتل کی ہر پہلو سے تفتیش کی ہدایات کردی ہے۔