کراچی آپریشن غلط رخ پر

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
IK is absolutely correct, Karachi Police and courts should be neutral and delinked from political affiliation...................police has become a force and guarantee of Bhatha protection...............

بلکل عمران خان کا موقف بلکل درست ہے
فوج مسلے کا حل نہیں
پولیس ہی مسلے کا حل ہے
مگر حکومت کے اخلاص کے بغیر پولیس تو کیا فوج بھی ناکام ہوگی
حکومت کا اخلاص نظر نہیں آ رہا ... ایسی صورتحال میں فوج کا آنا بربادی ہوگی

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)

مہوش آنٹی

کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ آپ کے نزدیک غیر جانبدار آپریشن کی کیا تعریف ہے

کیا وہ آپریشن ایم کیو ایم کے نزدیک غیر جانبدارانہ اور قابل قبول ہوگا جس میں باقی سب جماعتوں کے کے سماج دشمن عناصر کا تو قلع قمع ھو جائے لیکن ایم کیو ایم کے سماج دشمن عناصر اور ٹارگٹ کلرز کو پھولوں کے گلدستے پیش کے جائیں

ف ج
میں بتاتا ہوں غیر جانبدار کی تعریف
جہاں مسلہ گھمبھیر هو وہاں سے ابتدا کریں
یہی انصاف ہے اور یہی غیر جانبداری ہے

امن کمیٹی کے مظالم اور انکی حکومتی سرپرستی نا قابل یقین ہے
ایسے میں متحدہ سے ابتدا جانبداری اور سازش ہے

متحدہ کو پکڑیں ضرور پکڑیں
میں پہلے وضاحت کرچکا ہوں
 
ImRaaN

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان میں آگ لگانے کی سازش ہوئی رہی ہے

کیا آپ نے دیکھا نہیں متحدہ کی نئی ٹیم مہاجر لبریشن آرمی لانچ ہو گیئ ہے
سندھ اور بلوچستان کو علیحدہ کرنے کی حفیہ سازش ہو رہی ہے

اندر کی بات

ہندو جوتشیوں نے ہندوں کو خبر دار کیا ہے

اور

ہندوستان کی جنم کنڈلی میں لکھا ہے کہ

پاکستان کا وجود ہندوستان کی موت ہے

اسلیے ہندوستان کی بقاہ کے لے پاکستان کا مٹنا ضروری ہے ورنہ 2017 سے پہلے یا 2017 کے بعد ہندوستان ٹوٹ جاۓ گا

لیکن

ایک بات میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ پاکستان میں آگ لگے گی اور یہ آگ پورے ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لے گی
انشاء الله پاکستان تو بچ جے گا مگر ہندوستان نہیں بچے گا
ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے

پاکستان میں افراتفری کو حانہ جنگی میں لگا کر یہود یعنی امریکا اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کرے گا
اگر پاکستان ٹوٹ سکتا ہے تو توڑ دو اگر نہیں تو اس کے ایٹمی ہتھیار اقوام متحدہ کی تحویل میں دے دے جائیں
.

نواز شریف کی حکومت صرف ایک مہمان خکومت ہے اس کے دن بہت تھوڑے ہیں
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)

مہوش آنٹی

کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ آپ کے نزدیک غیر جانبدار آپریشن کی کیا تعریف ہے

کیا وہ آپریشن ایم کیو ایم کے نزدیک غیر جانبدارانہ اور قابل قبول ہوگا جس میں باقی سب جماعتوں کے کے سماج دشمن عناصر کا تو قلع قمع ھو جائے لیکن ایم کیو ایم کے سماج دشمن عناصر اور ٹارگٹ کلرز کو پھولوں کے گلدستے پیش کے جائیں​

ف ج

غیر جانبدارانہ آپرشن کا مطلب کہ متحدہ کے تمام مخالفین کو ختم کردیا جائے
زہر کا سمندر جو متحدہ نے پھیلایا تھا اب اس میں سے دوسروں نے بھی نہریں نکال لیں ہیں
یہ کیسے برداشت ہو سکتا ہے کہ دوسرے بھی ان ہی کی طرح مستفید ہو سکیں
سارا جھگڑا ہی ان بھتوں پر ہے جو پہلے اربوں میں لندن منتقل ہوتا تھا
اور اب ان میں دوسروں نے بھی اپنا حصہ ڈال لیا ہے
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)

بلکل عمران خان کا موقف بلکل درست ہے
فوج مسلے کا حل نہیں
پولیس ہی مسلے کا حل ہے
مگر حکومت کے اخلاص کے بغیر پولیس تو کیا فوج بھی ناکام ہوگی
حکومت کا اخلاص نظر نہیں آ رہا ... ایسی صورتحال میں فوج کا آنا بربادی ہوگی

اخلاص "صوبائی" حکومت کا نظر نہیں آ رہا ہے۔

جبکہ پولیس بھی صوبائی حکومت کے تحت ہے۔

جبکہ پولیس میں ذوالفقار مرزا نے ہزاروں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا تھا اور سپریم کورٹ کے مطابق سندھ پولیس میں 40 فیصد بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر ہوئی ہیں۔

چنانچہ اگر عمران خان فوجی آپریشن کی بجائے فقط "پولیس اصلاح" کا نعرہ لگاتا رہتا ہے تو اس سے اہل کراچی کو ہرگز کوئی ریلیف نہیں مل سکتی اور یہ غلط فیصلہ ہے۔

جبکہ فوج آئی تو وہ صوبائی حکومت کے اثر سے آزاد ہو گی اور زیادہ آزادی سے اور غیر جانبداری سے امن و امان کے حوالے سے اقدامات کر سکتی ہے۔

یہ بہت صاف سی بات ہے۔ مگر عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس کمیونٹی کو ناراض نہیں کرنا چاہتا کہ جس میں اسکا ووٹ بینک موجود ہے۔

اہل کراچی یاد رکھیں کہ عمران خان کبھی بھی اہل کراچی کے حقوق کے لیے کھل کر آواز نہیں اٹھائے گا کیونکہ یہ یہاں کمیونٹیز کے مفادات کا ٹکراؤ موجود ہے۔

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
وقت کے ساتھ ساتھ کراچی کی پولیس میں متحدہ کے کارکنوں کی بے انتہا بھرتی کی گئی ہے تاکہ جب بھی برا وقت پڑے شہر کی پولس ان کے ساتھ کھڑی ہو
کراچی پولس میں جتنے بھی قابل اور دیانت دار افسران تھے انھیں قتل کر دیا گیا تاکہ مخالفت ختم ہو جائے
عدالتی افسران کو اس طرح دہشت زدہ کر دیا گیا کہ اب کوئی جج مقدمہ لینے کے لیے راضی نہیں ہوتا
اپنے مخالف گواہوں کو قتل کر دیا گیا ( مثال - صحافی ولی بابر کا قتل اور اس کے گواہان )
کیا ان جانبدار پولیس کی موجودگی میں امن قایم کرنے کی توقع کی جا سکتی ہے
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)

احد بھائی

بصد احترام، مگر نصیر اللہ بابر اور جنرل جنجوعہ کا آپریشن ہر گز "غیر جانبدار" نہ تھا۔

جنرل جنجوعہ نے آپریشن سے قبل ہی "حقیقی" کے قاتلوں کی ایجنسیوں کے ذریعے سرکاری سرپرستی شروع کر دی تھی۔ آپ کو میں اس سلسلے میں مزید لنک دوں گی۔

اور نصیر اللہ بابر نے ایجنسیوں کی مدد سے حقیقی کو پورے شہر کراچی میں فری ہینڈ دیا اور ہر جگہ انکے نو گو ایریاز بنائے گئے اور ہزاروں معصوموں کو ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا۔

پلیز بھائی، ان 2 آپریشنز کو آپ غیر جانبدار نہ کہیں۔ یہ مکمل طور پر تعصب کی بنیاد پر کیے جانے والے آپریشن تھے جو کہ یکطرفہ طور پر متحدہ کو نشانہ بنائے ہوئے تھے۔

لیکن ان دنوں میں جرائم کی روح رواں متحدہ تھے
جیسے آج امن کمیٹی ہے
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
وقت کے ساتھ ساتھ کراچی کی پولیس میں متحدہ کے کارکنوں کی بے انتہا بھرتی کی گئی ہے تاکہ جب بھی برا وقت پڑے شہر کی پولس ان کے ساتھ کھڑی ہو
کراچی پولس میں جتنے بھی قابل اور دیانت دار افسران تھے انھیں قتل کر دیا گیا تاکہ مخالفت ختم ہو جائے
عدالتی افسران کو اس طرح دہشت زدہ کر دیا گیا کہ اب کوئی جج مقدمہ لینے کے لیے راضی نہیں ہوتا
اپنے مخالف گواہوں کو قتل کر دیا گیا ( مثال - صحافی ولی بابر کا قتل اور اس کے گواہان )
کیا ان جانبدار پولیس کی موجودگی میں امن قایم کرنے کی توقع کی جا سکتی ہے
جناب آپ صحیح که رہے ہیں
ایسا ہوا ہے..اور حقیقت بھی ہے

مگر ایک حقیقت جو شاید متحدہ کی منافقت، چالبازیوں اور ماضی اور حال کے جرائم کی وجہ سے لوگوں تک نہیں پنہچ پا رہی وہ یہ ہے که اس وقت امن کمیٹی شہر کو آگ لگا رہی ہے اور حکومت کی خاموشی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گھبراہٹ سمجھ سے باہر ہے

افسوس کے متحدہ کی منافقت اور جعلی مینڈیٹ کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کے اصل مسائل بھی اجاگر نہیں هو پا رہے
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بات یاد رکھیے که کراچی میں جرائم پیشہ گروہوں نے باقاعدہ اڈے جما لئے ہیں
مذہبی و فرقہ وارانہ کلعدم تنظیمیں کراچی کو ایک محفوظ ٹھکانا سمجھتی ہیں اور اپنا نیٹورک یہیں سے چلا رہی ہیں

وجہ کیا ہے؟؟؟؟

وجہ صرف اور صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتہائی قسم کی نا اہلی، کرپشن اور غالبا طے شدہ خاموشی ہے

اس شہر کو تباہ کیا جا رہا ہے
کاروبار شہر سے منتقل هو رہا ہے
کاروباری حضرات شہر اور اگر بن سکے تو ملک تک چھوڑ رہے ہیں

ایسے میں حکومت سندھ کا کردار ایسا ہے جیسا یہ ہمارے حاکم نہیں بلکہ قابض ہیں
شاید قابض کا کردار بھی ان سے بہتر هو
اگر ہوش کے ناخن نا لئے گئے تو یہ شہر آسیب زدہ بن جائیگا
لوگ خودکشیاں کرنے لگیںگے
اللہ کے واسطے اس شہر کے ساتھ انصاف کیجئے

متحدہ کے حمایتیوں سے میری درخواست ہے که براۓ مہربانی متحدہ کی اندھی تقلید بند کریں
یہ متحدہ ہی ہے جس نے پچھلے پانچ سال زرداری حکومت کا ساتھ دے کر شہر کو اس حالت پر پنہچایا
یہ متحدہ ہی ہے جس نے شہر کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، کھالوں اور فطرہ کی سیاست، مسلح ونگز، علاقوں پر قبضہ جیسے نادر و نایاب تحفے دیے
ہمیں اس شہر کو بچانے کے لئے متحدہ کی نہیں ایک اہل اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے
٢٠١٣ کے الیکشن میں متحدہ نے کراچی میں ٹھپے لگا کر اس قیادت کا راستہ روکا
اللہ اس سے پوچھےگا

آخر میں اللہ سے دعا ہے کے اللہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے
ہماری غلطیوں اور اجتماعی کوتاہیوں سے در گزر فرماۓ
اور ہمارے شہر کو امن و سکوں کا گہوارہ بنادے
آمین

ہمیں ایک بات پھر ایک نصیر اللہ بابر کی ضرورت ہے۔

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)

اخلاص "صوبائی" حکومت کا نظر نہیں آ رہا ہے۔

جبکہ پولیس بھی صوبائی حکومت کے تحت ہے۔

جبکہ پولیس میں ذوالفقار مرزا نے ہزاروں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا تھا اور سپریم کورٹ کے مطابق سندھ پولیس میں 40 فیصد بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر ہوئی ہیں۔

چنانچہ اگر عمران خان فوجی آپریشن کی بجائے فقط "پولیس اصلاح" کا نعرہ لگاتا رہتا ہے تو اس سے اہل کراچی کو ہرگز کوئی ریلیف نہیں مل سکتی اور یہ غلط فیصلہ ہے۔

جبکہ فوج آئی تو وہ صوبائی حکومت کے اثر سے آزاد ہو گی اور زیادہ آزادی سے اور غیر جانبداری سے امن و امان کے حوالے سے اقدامات کر سکتی ہے۔

یہ بہت صاف سی بات ہے۔ مگر عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس کمیونٹی کو ناراض نہیں کرنا چاہتا کہ جس میں اسکا ووٹ بینک موجود ہے۔

اہل کراچی یاد رکھیں کہ عمران خان کبھی بھی اہل کراچی کے حقوق کے لیے کھل کر آواز نہیں اٹھائے گا کیونکہ یہ یہاں کمیونٹیز کے مفادات کا ٹکراؤ موجود ہے۔

جب حکومت کا اخلاص نہیں ہوگا تو فوج کیا کرلیگی
کیا فوج کو ہمیشہ کیلئے کراچی سپرد کردیا جائے؟؟
ایسا نا ہوسکتا ہے نا ممکن ہے
فوج کے جانے کے بعد وہی سندھ حکومت ہوگی
پھر؟؟

فوج کے مطالبے کے پیچھے متحدہ کی سازش نظر آتی ہے
 
rasheikh

Senator (1k+ posts)
I dont care who belongs to who , I want all CRIMINALS should be HANG, whoever fire 1 Bullet should be "HANG" to bring PEACE in KHI. Only Speedy TRIAL Court is the Solution.
Otherwise you will not find any Witnesses , "ALIVE".
Who Knows those who are getting Killed Everyday , "May be the WITNESS of Any CRIME" and thats their FAULT.
So, only SPEEDY Court and HARSH Punishment is the SOLUTION of "My Karachi"
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
غیر جانبدارانہ آپرشن کا مطلب کہ متحدہ کے تمام مخالفین کو ختم کردیا جائے
زہر کا سمندر جو متحدہ نے پھیلایا تھا اب اس میں سے دوسروں نے بھی نہریں نکال لیں ہیں
یہ کیسے برداشت ہو سکتا ہے کہ دوسرے بھی ان ہی کی طرح مستفید ہو سکیں
سارا جھگڑا ہی ان بھتوں پر ہے جو پہلے اربوں میں لندن منتقل ہوتا تھا
اور اب ان میں دوسروں نے بھی اپنا حصہ ڈال لیا ہے

اصل میں متحدہ کے ہر مطالبہ کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے
اور ایسا فطری ہے کے متحدہ نے منافقت جھوٹ اور مکاری کے رکارڈ قائم کیے ہیں

مگر چونکہ انصاف کی بات کرنا ہم پر فرض ہے...اور میں خود کراچی کی صورتحال کا شاہد ہوں
اس لئے میں نے اس معاملے میں حکومتی جانبداری کو واضح کرنے کی کوشش کی

امید ہے میری باتوں کو سنجیدگی سے لیا جائیگا
 
Ik.Khattak

Senator (1k+ posts)
main 50% app se agree karta hoon, k baki sub k khilaaf bhi operation hona chahye, lakin jo ho raha hey wo bhi nai rokna chahye. Bashartay k sahi logon ko pakra jaye, na k ghareeb, beqasooron ko mara, or pakra jaye.
 
pakistani24

Voter (50+ posts)

جناب میں کراچی میں رہتا ہوں
متحدہ سے ابتدا سمجھ سے باہر ہے..لیاری اس وقت جنگل سے بدتر ہے
آپ لیاری میں رہنے والوں سے ذرا کبھی امن کمیٹی کی کارگزاری سنیں رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

کینسر گلے میں ہے اور کاٹا پاؤں جا رہا ہے

MQM se shuru isliye hai kyunke ye sab MQM ki karistani se shuru hua warna gun n bullet ki politics pehle ni hoti thi .. bhata mafia bi MQM ne shuru kiya aur nae nae prog bi Mqm hi intro karwa rahi hai isliye Paon katne zarori hain take patient bhage na phir gale ke cancer ka ilaj shuru hoga..
 
mrk123

Chief Minister (5k+ posts)

کوئی جا کر یہ حقائق عمران خان کو بھی دکھائے جو کہتا ہے کہ کراچی میں فوج تعیناتی کے خلاف ہے اور پولیس کی اصلاح کرو۔

کوئی جا کر عمران خان کو عقل دے کہ کراچی پولیس کی اصلاح تو دور کی بات ہے، جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے وڈیروں کی حکومت ہے، اس وقت تک پولیس اپنی اصلاح کی بجائے اپنی درندگی کو دس ہاتھ بڑھاتی رہے گی اور عوام مرتی رہے گی۔

Bibi, jab mqm 10 saal tak hukoomat ka hissa rahee tu kiya sindh per mehnat kash, mazdooroon, kissanoon aur mahkoomoon ki hukoomat thee?

Zara gin kar batain kay pichlee PPP hukoomat Sindh, jiss ki MQM haleef thee, aur mojoda hukoomat mein kiya farq hai? Agar koe mil jao tu zaroor share kijiyay ga meharbani ho gi. Mein nay barri koshish ki magar mujhai sept '13 or sept '12 ki sindh hukoomat mein koee farq nazar nahin aaya.