کراچی،ڈکیتی مزاحمت پر فوجی افسر میجر سعد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

11majorsaadkjkjskjsjjd.png


کراچی کے علاقے کیماڑی میں پولیس مقابلے کے دوران میجر سعد شیخ کو شہید کرنے والے سٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماری فیضان علی کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں گزشتہ مہینے ایک پولیس مقابلے کے دوران میجر سعد شیخ کو شہید کرنے والے سٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس واردات میں ملوث اس کے دوسرے ساتھی کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

ضلع کیماڑی پولیس کے لیے مذکورہ اندھے قتل کا مقدمہ ایک چیلنج تھا اور ان سفاک ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ایس پی کیپٹن (ر) فیضان علی کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم نے 9 دنوں کی انتھک محنت اور جائے وقوعہ کے قریب تمام علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد سفاک ملزموں کا سراغ لگایا۔

https://twitter.com/x/status/1777717621929996304
پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک ملزم آج سائٹ ایریا میں موجود ہے جس پر پولیس پارٹی فوری موقع پر پہنچ گئی تو ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی طرف سے جوابی کارروائی کے دوران عثمان عرف چٹیا نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے قبضے سے آلہ قتل (ایک عدد پسٹل بمعہ رائونڈز) برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم عثمان عرف چٹیا نے تفتیش کے دوران میجر سعد شیخ پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کے دن الطاف نامی ساتھی اس کے ساتھ تھا۔ میجر سعد شیخ کی طرف سے واردات کے دوران مزاحمت کیے جانے پر فائرنگ کر دی اور موٹرسائیکل موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے، کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد ملزمان نے راہگیر سے موٹرسائیکل چھینی اور فرار ہو گئے۔

تحقیقات کے بعد چلا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ملزم سے برآمد ہونے والا پستول سے ہی میجر سعد شیخ پر فائرنگ کی گئی تھی۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں تلاش کر رہی ہے اور زخمی ملزم سے برآمد کیے گئے اسلحے کو فرانزک ٹیسٹ کرنے کے لیے لیبارٹری میں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حب میں تعینات کمپنی کمانڈر سعد شیخ کو گلبائی کے راستے 31 مارچ کو افطاری کرنے سپر ہائی وے جا رہے تھے کہ مسلح ملزمان نے ان سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر 3 سے 4 گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ میجر سعد شیخ 5 دنوں تک نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گئے۔
 

NasNY

Chief Minister (5k+ posts)
کریمنل بھی خود کو ڈیفینڈ ہی کرتے ہیں تمہیں صاف صاف لکھنا چاہئیے تھا کہ وہ بندہ جو حق سچ اور ایمانداری کے ساتھ خود کو ڈیفینڈ کرے وہ ہی اگر اللہ کی مر ضی ہوئی تو شہید ہوگا لوگ جسے شہید کہیں وہ شہید نہیں ہوتا تمہاری اس بات سے کنفیوڙن پیدا ہوتی ہے اسی کنفیوڙن کو لے کر ملا ڈیزل نے کہا تھا کہ دہشت گرد شہید ہیں
Shahadat sirf Allah Niat Dekh ker qabool karta hai. Wo mamla Allah or insaan kay beech mai hai. Chahai wo insaan Taliban ho, pakfauj ho ya koi civilian ho.