
کام نہ ہوتو کیا وزیر کا سر پھوڑا جائے؟ پی ٹی آئی عہدیدار نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے رائے مانگ لی,پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن اور پشاور کے نائب صدر ندیم اتمان خیل نے ورکرز کے کام نہ کرنے پر وزرا کے سر پھوڑنے سے متعلق وزیراعلیٰ سے رائے مانگ لی۔
ندیم اتمان خیل کا وزیرصحت کے دفتر سے جاری ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے, وائرل پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا سینئر ورکر ہوں، ایک ہفتے سے وزیرصحت کے دفتر میں آکرخوار ہورہا ہوں، حلقے کے عوام کے کام لے کر آتا ہوں لیکن کوئی کام نہیں ہورہا۔
https://twitter.com/x/status/1796119647437103165
ندیم اتمان خیل کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کوئی افسر رشوت لیتا ہے اور کام نہیں کرتا تو پتھر اٹھا کراس کا سر پھوڑیں؟علی امین گنڈاپور سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کوئی وزیر ورکر کا کام نہ کرے تو اس کے ساتھ کیا رویہ اختیار کیا جائے؟
ندیم اتمان خیل کا کہنا تھا کہ کیا وزیر کا سر بھی پھوڑا جائے یا نہیں، کیا وہ اس سے بالاتر ہے؟ وارننگ دے رہا ہوں اگر ورکر کا کام نہیں ہوگا تو کوئی وزیر آفس میں کام نہیں کرے گا۔
ایک نیوز کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین نے کہاتھا کہ رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں، نہ خود جہنمی بنیں نہ دوسروں کو بننے دیں، رشوت مانگنے والے کے سر پر اینٹ مار کر اس کے بیٹے سے کہو کہ آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا سرکاری اہلکار رشوت طلب کریں تو انہیں شکایت کرنے کے بجائے کہ فلاں رشوت کا تقاضا کررہا ہے خود غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا سر پھاڑ دیں,اگر کوئی رشوت مانگے تو میرا نام لو اور سر پھاڑ دو، غیرت کرو۔
https://twitter.com/x/status/1796869681095024871
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2alaimainsarhhahrnna.png
Last edited by a moderator: