کاغذات کیوں طلب کیے؟کار سوار کی ٹریفک وارڈنز پر سیدھی فائرنگ

3%D9%88%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D8%B9%D9%86%D9%81%DB%8C%D8%B1%DB%8C%D9%86%DA%AF.jpg

لاہور میں ایک ناکے پر گاڑی روکنے پر شہری نے ٹریفک وارڈن پر سیدھی گولیاں چلادی ہیں، واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔

خبررساں ادارے دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لاہور کی مصروف ترین شاہراہ فیروزپورروڈ پر پیش آیا جہاں ایک شہری کو ٹریفک وارڈن کی جانب سے سڑک پر روکنا برداشت نہ ہوا اور اس نے ٹریفک وارڈن پرسیدھی گولیاں برسادیں ، تاہم واقعہ میں ٹریفک وارڈن مکمل طور پر محفوظ رہے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے ایک گاڑی کو روک کر کار سوار سے کاغذات طلب کیے جس پر کار سوار آپے سے باہر ہوگیا اور سیدھی فائرنگ کردی، فائرنگ کے باعث ٹریفک وارڈنز اور دیگر شہریوں نے ادھر ادھر بھاگ کر اپنی جان بچائی۔


ٹریفک وارڈن مختیار کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ ماڈل ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

سی سی پی او لاہور فیاض احمد کا اس حوالےسے کہنا تھا کہ فوری طور پر ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کیا جائے، کسی بھی شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گا، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں و افسران کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
یقنا یہ پٹواری سٹائل ہے اسے کہتے ہیں پٹواری ازم یہ لوگ ہمارے معاشرے کے ناسور بن چکے ہیں میریم کا بھی یہی سٹائل ہے اس کے ابے کی وہ بات تو سب کو یاد ہو گی جج کہتے ہیں آپ کا رہن سہن اور کمانے کا سٹائل میچ نہیں کرتا یعنی کمائی اربوں میں لیکن کاغزات میں آپ

زکوۃ کے مسحق نظر آتے ہیں

تو نواز شریف کہنے لگا میں نے کہا توانو کی تکلیف اے
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
جہلا و مسخروں کی فوج بھرتی ہے میڈیا میں۔۔
دوڑیں لگوادیں۔۔ جیسے وہ ہیرو تھا۔۔اور ولن کو بھگایا۔۔


 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
یقنا یہ پٹواری سٹائل ہے اسے کہتے ہیں پٹواری ازم یہ لوگ ہمارے معاشرے کے ناسور بن چکے ہیں میریم کا بھی یہی سٹائل ہے اس کے ابے کی وہ بات تو سب کو یاد ہو گی جج کہتے ہیں آپ کا رہن سہن اور کمانے کا سٹائل میچ نہیں کرتا یعنی کمائی اربوں میں لیکن کاغزات میں آپ

زکوۃ کے مسحق نظر آتے ہیں

تو نواز شریف کہنے لگا میں نے کہا توانو کی تکلیف اے
نواز کا بدنام زمانہ ڈائلاگ تھا۔۔ تمہیں کیا ہے بھئی۔۔
یعنی اگر میں نے چور ہوکر چوری کی ہے تو تمہیں کیا۔۔
کیونکہ میں تو اپنا کام کررہا تھا۔۔ نہایت ایمانداری سے۔۔
 

Satrangi

Councller (250+ posts)
Kyu na fire kary jab ussy pata hae, kuj ho vi gya te kisi ne kya pat lena, yahi kuch ho ga abb
 

Back
Top