
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی قیادت نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1644059746775834624
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں، حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک میں الیکشن کی حامی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ، فتنے فساد، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے کے عدالتی فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ سابق لیگی اراکین پنجاب اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے اپنے تحفظات سے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی اور بےروزگاری کے باعث انتخابات میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پچھلے 10 مہینوں سے اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ہماری سیاسی جماعت کی طرف سے پنجاب میں کوئی سیاسی سرگرمیاں نہیں ہو رہیں۔ انتخابات سے پہلے عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دینے کے علاوہ مہنگائی میں کمی کرنی ہو گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aurangzeb.jpg