
انویسٹی گیشن یونٹس نے خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء اور ہیلمٹ کو بھی برآمد کر لیا ہے : ایس ایس پی آپریشنز
پشاور پولیس لائنز دھماکے میں ہونےو الے خودکش حملے کی تحقیقات اب تک جاری ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کے اعضا کا ڈی این اے ٹیسٹ خیبرمیدیکل کالج میں کر لیا گیا ہے جس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے خودکش حملہ آور کے اعضاء میچ ہو گئے ہیں جبکہ خودکش حملہ آور کا سر اور ٹانگوں کا ڈی این اے بھی میچ ہو گیا ہے۔
سپیشل سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ مطابق انویسٹی گیشن یونٹس نے خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء اور ہیلمٹ کو بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ خودکش حملہ آور کی ٹوپی اور جوتے بھی تلاش کر لیے گئے ہیں جو تحقیقات کرنے والی ٹیم کو دے دیئے گئے ہیں۔
خیبرمیڈیکل کالج کے ذرائع کے مطابق سانحے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے 85 میتیں اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے خودکش حملہ آور کے 6جسمانی اعضاء دیئے گئے تھے، ان اعضاء کا ڈی این اے ٹیسٹ 2 دنوں میں مکمل کر لیا گیا ہے۔
کاشف آفتاب عباسی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی حملے ہمیں شکست نہیں دے سکتے، ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ یاد رہے کہ 30جنوری کو پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 101افراد شہید اور49زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل اپیکس کمیٹی کااجلاس پشاور میں طلب کر لیا ہے جس میں سیاسی عسکری قیادت بھی شرکت ہو گی اور مسجد میں ہونے والے دہشت گردی واقعے کے محرکات پر غور ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں، گلگت، بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزادکشمیر سمیت پولیس حکام، سکیورٹی فورسز اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہونگے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9peshwardna.jpg