ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتے ہیں: وزیراعظم

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی موجود ہے اور حکومت میڈیا کی تعمیری تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے۔


پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان باہمی اعتماد کا رشتہ ہے۔ حکومتی پالیسیوں پر میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کے لیے ضروری ہے، اور حکومت اس تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے۔


وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، اور میڈیا ملکی ترقی اور گورننس کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ حکومت میڈیا کو ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔


شہباز شریف نے مزید کہا کہ "اڑان پاکستان" مقامی طور پر تیار کردہ ایک ترقیاتی منصوبہ ہے، جسے میڈیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کامیاب بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی ترقی کی رفتار 2018 میں جہاں رک گئی تھی، اب وہاں سے دوبارہ شروع ہو چکی ہے، اور برآمدات میں اضافہ، صنعتی و زرعی شعبوں کی ترقی اور کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت کامیاب ہو رہا ہے۔


وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح اور شرحِ سود میں کمی کا سہرا معاشی ٹیم کے سر ہے، اور وہ دوست و برادر ممالک کے شکر گزار ہیں جن کی مدد سے پاکستان نے ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل کر معاشی ترقی کی جانب قدم بڑھایا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے، اور اس کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیزی سے ہو رہا ہے۔ کسٹمز کے نظام میں بہتری کے لیے "فیس لیس اسیسمنٹ" کا نظام شروع کیا گیا ہے جس سے محصولات میں اضافہ، شفافیت اور کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔


وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ افواج پاکستان اور قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔


انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں اور حکومت ان منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے انہوں نے اپنی سیاست کی قربانی دی، اور ان عناصر کا مقابلہ کیا جو ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان عناصر کو پاکستان کی معاشی استحکام اور ترقی ہضم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1882662092634763451
 
Last edited by a moderator:

Back
Top