
ڈوبنے والے پانچوں دوستوں کو اس بات کا یقین تھا کہ ہماری مدد کے لیے کوئی نہ کوئی آئے گا: عبیداللہ , سیلاب میں ڈوبنے والے میرے پانچوں دوستوں کو اس بات کا یقین تھا کہ ہماری مدد کے لیے کوئی نہ کوئی آئے گا۔
خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان میں 28 اگست کو معجزانہ طور پر سیلاب میں ڈوبنے سے بچ جانے والے نوجوان نے اپنی داستان سناتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں ڈوبنے والے میرے پانچوں دوستوں کو اس بات کا یقین تھا کہ ہماری مدد کے لیے کوئی نہ کوئی آئے گا۔
28 اگست کو ضلع لوئر کوہستان کے علاقے دوبیر سناگائی میں امداد کے منتظر منتظر پانچ دوست سیلاب کی لہروں میں بہہ گئے تھے جن میں سے ایک نوجوان کو خوش قسمتی سے بچا لیا گیا تھا اور باقی 4 دوست جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ واقعہ میں خوش قسمتی سے بچ جانے والے نوجوان عبیداللہ نے نجی ٹی وی چینل کوہستان ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے دوست معمول کے مطابق اپنے کام میں مصروف تھے کہ اچانک سیلاب آگیا، سیلاب کی لہریں تیز ہونے کے باعث درمیان میں پتھر پر کھڑے رہ گئے، دوستوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے ڈوبتے ہوئے دیکھا۔
https://twitter.com/x/status/1562791541747331072
سینئر صحافی عمر بچہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دریا میں پھنسے نوجوانوں کی تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ: کوہستان دبئی ندی میں ڈوبنے سے قبل دریا کے بیچ میں پھنسے چھ افراد کی دل دہلا دینے والی تصویر!
کوہستان ٹی وی پر واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے تمام دوست سخت خوفزدہ تھے، وہ رسیوں سے بھی نکلنے کو تیار تھے لیکن سب سیلاب کی نذر ہو گئے مگر میں رسیوں کی مدد سے پانی میں سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا، باقی دوستوں کو بچانا ناممکن تھا۔ حکومت نے ابھی تک کسی سے رابطہ کیا نہ معلم کیا کہ مرنے والے لوگ کون تھے؟
عبیداللہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اور صوبائی انتظامیہ نااہل ترین ہے، میرے بچ جانے کے باوجود آج تک کوئی میرے پاس نہیں آیا اور میں اس بات پر حیران ہوں کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہمارے علاقے کا دورہ کیا لیکن ہم سے ملاقات نہیں کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/friends-kpk-floods-df.jpg
Last edited by a moderator: