
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تنزلی کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 1اعشاریہ95 فیصد بہتری آئی تو دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 40 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 69 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1450767150352932867
اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد گزشتہ روز172روپے 78 پیسے کی سطح پر فروخت ہونے والا امریکی ڈالر اب173روپے 47 پیسے کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔
دوسری جانب کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار سے 1 اعشاریہ95 فیصد تک بہتری دیکھی گئی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 45 ہزار 563 سے تجاوز کرگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس870 اعشاریہ01 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار499 اعشاریہ 46 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6psxdolar20.jpg