ڈالر کی قدر پھر بڑھ گئی،سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

psx12113.jpg


روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ۔۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ملنے والی 3 ارب ڈالر کی امداد بھی روپے کو مضبوط نہ کرسکی ۔گزشتہ روز روپے کی قدر بڑھنے کے بعد آج ایک بار پھر ڈالر مضبوط ہونا شروع ہوگیا اور ڈالر کی قدر میں 31 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 176 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 79 پیسے ہوگئی۔

https://twitter.com/x/status/1468171087183814661
دوسری جانب آج سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی اور کاروباری دن کے اختتام پر 572 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈیکس 43,853 پر پہنچ گیا اور شئیرز کی مالیت میں 1.32 فیصد اضافہ ہوا۔

stock11.jpg


آج ایک وقت ایسا بھی آیا جب 100 انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا لیکن 44 ہزار کی نفسیاتی حد زیادہ دیر نہ قائم رہ سکی اور کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 43,853 پر بند ہوئی۔

 
Last edited:

RealPeople

Minister (2k+ posts)
It was Imran Khan job to do that. He promised with the name Allah that I will do this but did it happen? He knew this not happen but he just wanted power and making Youthia more chutyia than they are.

You are like a Dog's tail- can't be cured. Not your fault. You are part of the Patwarri ignorant cult, probably Fat as well!