چین نے افغانستان کے معاملے پر 11 نکاتی موقف جاری کردیا

china-afghanas.jpg


چین نے پڑوسی ملک افغانستان کے مسائل کے حوالے سے اپنا 11 نکاتی موقف اعلامیہ کی شکل میں جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے" افغان مسئلے پر چین کا موقف" کے عنوان سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں چین کے مسائل کے حوالے سے 11 نکات شامل کیے گئے ہیں، چین نے افغانستان کی حیثیت کو تعاون کےپلیٹ فارم پر رکھنے کی حمایت کرتے ہوئے افغان مسائل کے سیاسی حل کیلئے کیے جانے والے اقدامات اور منصوبوں کی حمایت کردی ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی آزادی، خودمختاری، علاقائی سالمیت، افغان عوام کےآزادانہ انتخاب اور مذہبی عقائد و رسوم ورواج کا احترام کرتےہیں، چین کبھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں نا مداخلت کرے گا نا ہی کبھی اپنے اثررسوخ کو استعمال کرنے کی کوشش کرے گا۔

چین کی جانب سے افغانستان میں اعتدال پسند اور دانشمندانہ طرز حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ امید ہے افغانستان میں ایک جامع سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا جس میں اعتدال پسندی اور دوراندیشی پر مبنی ملکی و خارجہ پالیسیاں مرتب کی جائیں گی۔

چین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں افغانستان کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شرکت کے فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا گیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ افغانستان کو انسداد دہشت گردی کیلئے سیکیورٹی تعاون یقینی بنایا جائے اور اس کیلئے افغانستان کو ضروری سامان، آلات اور تکنیکی مدد فراہم کیجائے، افغان مسئلہ امریکہ کا ہی پیدا کیا ہوا ہے لہذا امریکہ اپنے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

پاکستانی فیصلہ ساز کتے پچھلے ٢٣ سال سے سی پیک اور گوادر پورٹ کو گیم چینجر گیم چینجر کی رٹ لگائے ہوئے ہیں اور ابھی تک یہ گیم چینج ہی نہیں ہو رہی . طالبان کے افغانستان کو فتح کرنے کے ایک سال کے اندر اندر ہی چین نے واخان کوریڈور میں ٣٠ میل ریلوے لائن بچھا کر اپنا ڈائریکٹ زمینی رابطہ افغانستان سے قائم کرکے اسی ریلوے لائن کے ذریعے ایران اور چاہ بہار تک قائم کر لیا ہے اور اسی ریلوے لائن کے ذریعے آگے ترکی اور یورپ پہنچ گئے ہیں . لیکن ہمارے کتوں کی گیم چینجنگ کی رٹ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی
 

Back
Top