چینی بحران،شوگرملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو بڑی یقین دہانی کرا دی

10ppmsunafr.jpg

وزیراعظم عمران خان نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو چینی کی تیاری کے عمل میں تیزی کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذکا اشرف نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے چینی کی تیاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے یقین دہانی کروائی کہ 20 نومبر سے پہلے چینی کی پروڈکشن شروع کردی جائے گی۔

ایسوسی ایشن چیئرمین ذکا اشرف نے بتایا کہ حکومت اور شوگر انڈسٹری کے تمام معاملات حل ہوگئے ہیں، ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا، حکومت سے شکوہ تھا جو دور ہو گیا۔


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوگرانڈسڑی اپنا کام کرے حکومت اپنا کام کرے گی۔ ذکا اشرف نے مزید کہا کہ چینی کی قیمت کاتعین مارکیٹ فورسز کریں گی تو بحران ختم ہو جائے گا تو حالات نارمل ہو جائیں گے جبکہ گنےکے نرخ مقرر کرنا صوبوں کا اختیار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر میں چینی کا بحران پیدا ہوگیا تھا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے تک جاپہنچی تھی۔
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
جاہل قوم مافیا بنانے والوں کو بھول چکی ہے
اور مافیا سے ٹکر لینے والے کو الزام دے رہی ہے
اگر ان میں اتنی عقل ہوتی تو ٣ بار نواز چور اور ٣ بار
زرداری ڈکیت کو ووٹ دیتی.