چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس آیا تو صدرعارف علوی کیا کریں گے؟

alvi-bandialhsa.jpg

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے خلاف حکومت نے ریفرنس بھیجا تو دیکھوں گا، میری دعا ہے کہ اللہ چیف جسٹس کو ایسے ریفرنسز سے بچائے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر کھل کر گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ سیاست کررہے تھے اس لیے میں نے ان سے سیاسی بات کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آتے ہی کہا تھا کہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے اس لیے میں نے کبھی ان سے کوئی سیاسی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جمہوری راستے سے نہیں اترے گا اورملک میں جمہوریت چلتی رہے گی، مارشل لاء نہیں لگنا چاہیے ہمیں لائٹر موڈ میں بھی مارشل لاء کی بات نہیں کرنی چاہیے، جمہوری ملک میں اس لیے انتخابات ملتوی نہیں ہونی چاہیے کہ پیسے نہیں ہیں، کبھی کبھی غلط کیفیت میں بھی اچھا فیصلہ ہوسکتا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو آپس میں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، رنجشیں ختم کرنی چاہیے، اس وقت انتخابات کے علاوہ کوئی دوسرا رستہ نہیں ہے،مردم شماری کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنے کی بھی بات نہیں بنتی، سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینا ایک بہترین موقع تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کی کوئی مستقل پالیسی نظر نہیں آرہی، یہ قاضی فائز عیسیٰ کےریفرنس واپس لے کر اپنے نمبر بڑھانا چاہتے ہیں،جب ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز چل رہے تھے تب بھی انتخابات ہوئے ، بھارت کا الیکشن کمیشن اتنا مضبوط ہے کہ وہاں نگراں حکومت بھی نہیں ہوتی، فری اینڈ فیئر الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
To save his back he shouldn't sign, otherwise next reference is ready for president.....
 

Back
Top