سینئر تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمران خان سے ذاتی دشمنی کا تاثر زائل کرنا چاہتے ہیں۔
پبلک نیوز پر پروگرام"خبرنشر" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ میں نام لے کر انہیں شرمندہ نہیں کرنا چاہتا، پی ٹی آئی کی چند انتہائی سنجیدہ شخصیات نے گزشتہ رو ز مجھے کہا کہ "ہمیں اشارے مل رہے ہیں کہ جناب چیف جسٹس صاحب یہ تاثر زائل کرنا چاہتے ہیں کہ وہ عمران خان سے کوئی ذاتی مخالفت رکھتے ہیں"۔
https://twitter.com/x/status/1727371518605406414
نصرت جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں کے مطابق ہمیں امید ہے کہ اس ہفتے سپریم کورٹ عمران خان کو ضمانت دے دے گی،اسی لیےحکومت بھی دیگر کیسز میں عمران خان کی گرفتاری ڈالنے کیلئے متحرک ہوچکی ہے، اس کا مطلب ہے کہ حکومت کو بھی یہ یقین ہوچکا ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان کو ضمانت دے دے گی۔
https://twitter.com/x/status/1727372937446256691
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ میں جب علیمہ خان کا چہرہ دیکھتا ہوں ہوں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ علیمہ خان کو اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد یہ تاثر ملا ہے کہ وہ پریشانی میں ہے،لیگل ٹیم اس لیے خوشیاں منارہی کہ ہے وکلاء کو ٹکٹیں ملنی ہیں اور شیر افضل مروت صاحب نائب صدر ہوگئے ہیں اور وہی ٹکٹوں کی تقسیم کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/javed-opn.jpg