
سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کسی قسم کا تکلف نہ کریں انہیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پی پی 7 میں ضمنی انتخاب کے نتائج کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مایوس کن ہے مگر تعجب کا باعث نہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہائیکورٹ کی ہدایات سے الیکشن کمیشن نے مکمل انحراف کیا ہے، الیکشن کمیشن کے ایسے فیصلوں کی فہرست انتہائی طویل ہے جنہیں ہائیکورٹس نے کالعدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک آئین وقانون اور قواعد وضوابط سے باہر نکل کر معاملات کو دیکھا جائے گا تو ایسے فیصلے آئندہ بھی آتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب کل ہو گا جس میں حمزہ شہباز اور پرویز الہٰی آمنے سامنے ہوں گے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے دعوے کے مطابق آج چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے اور شہباز گل نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’اللہ کا شکر 186 ، اس وقت تمام ارکان کپتان کی تقریر سن رہے ہیں۔‘
https://twitter.com/x/status/1550138047760633856
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawws1hh1.jpg