
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحادی حکومت پر کی گئی تنقید پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف امریکی صدر بائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مشترکہ اعلامیہ پی ڈی ایم حکومت کی سفارتی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی تنقید کے جواب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فروری 2020 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر جاری اعلامیہ شیئر کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1672225600403038213
بلاول بھٹو کی جانب سے شیئر کیے گئے اعلامیے میں ٹرمپ اور مودی نے سرحد پار سے دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ممبئی اور پٹھان کوٹ جیسے حملوں میں ملوث تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے،2020 اور آج کے امریکا، بھارت اعلامیے میں پاکستان کے حوالے سے ایک جیسی بات ہی کی گئی ہے۔
امریکا بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان کا حوالہ غیر ضروری اور گمراہ کن ہے، ترجمان دفترخارجہ نے امریکا بھارت مشترکہ بیان پر مسترد کرتے ہوئے کہا یکطرفہ موقف کی توثیق سے گریز کیا جائے، بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجی کی منتقلی پر گہری تشویش ہے ایسے اقدامات خطے میں فوجی عدم توازن بڑھا رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-pport.jpg
Last edited by a moderator: