چنیوٹ میں تبلیغی جماعت کے رکن کو قتل کیوں کیا گیا؟

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
چنیوٹ میں تبلیغی جماعت کے رکن کو قتل کیوں کیا گیا؟



20953332_10159197013325228_679600298510145227_n.jpg


چنیوٹ کے علاقے موضع آسیاں کی مسجد میں گزشتہ روز تبلیغی جماعت کے ایک رکن کے قتل کی خبر سامنے آنے کے بعد سے سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں میں ناصرف مسلک کی بنیاد پر تقسیم کے مضمرات بلکہ توہینِ مذہب کے حوالے سے بھی نئی بحث چھڑ گئی ہے۔یاد رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی یہ تبلیغی جماعت گزشتہ اتوار کو سیالکوٹ سے ہوتی ہوئی اس مسجد میں پہنچی تھی۔

قتل ہونے والے ولی الرحمان اور ان کے مضروب ساتھی عبداللہ سمیت اس جماعت میں شامل زیادہ تر ارکان کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے جبکہ ملزم محمد اکرام موضع آسیاں کا رہائشی ہے۔پولیس کو درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اتوار کی شام کو مسجد میں آ کر جماعت میں شامل افراد کے ساتھ بحث و مباحثہ شروع کیا کہ 'تم لوگ گستاخ رسولؐ اور منکر ہو'۔بعدازاں اس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب دوبارہ مسجد میں آ کر یہی تکرار شروع کر دی

اور جب سب لوگ سو گئے تو کسی کے وار کر کے ولی الرحمان کو قتل اور عبداللہ کو شدید زخمی کر دیا۔اس دوران لوگ موقعے پر اکٹھے ہو گئے اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا
گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی نعش کو تدفین کے لئے کراچی بھیج دیا گیا ہے جبکہ مضروب شخص الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج ہے۔

20170822_055439-qYmu5O.jpg


موضع آسیاں کے رہائشی اور یونین کونسل 14 سے چیئرمین کے سابق امیدوار غلام علی نے سجاگ کو بتایا کہ 'اس رات تبلیغی جماعت کے ایک آدمی نے سپیکر پر تین بار اعلان کیا کہ گاؤں کے ایک نوجوان نے ان کے ایک ساتھی کو قتل کر دیا ہے۔ جس پر دیگر گاؤں والوں کی طرح میں بھی بھاگم بھاگ مسجد پہنچ گیا۔'انہوں نے بتایا کہ ملزم محمد اکرام اتوار کے دن سے ہی جماعت والوں کے ساتھ ساتھ تھا۔اسی گاؤں میں واقع ایک اور مسجد کے امام مولوی اللہ یار کے مطابق اکرام نے ساتھ والے گاؤں کے مولوی محمد افضل سے قرآن حفظ کیا تھا۔'حفظ کے بعد وہ تین سال تک اپنے استاد کے ساتھ رہا

اور بعد میں اس نے سرگودھا کے علاقے علی ٹاؤن میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں داخلہ لے لیا۔'انہوں نے بتایا کہ اکرام گزشتہ ہفتے چھٹی پر گھر آیا تھا اور اس نے عیدالضحیٰ کے بعد واپس جانا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اکرام گاؤں کی مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کی بجائے الگ عبادت کرتا تھا

اور اس کا کہنا تھا کہ وہ مذہب کے متعلق امام مسجد سے زیادہ علم رکھتا ہے۔گاؤں کے نمبردار چوہدری محمد یار کہتے ہیں کہ اکرام جس مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا وہاں بریلوی مسلک کی تعلیم دی جاتی ہے جبکہ تبلیغی جماعت کے زیادہ تر لوگ دیوبندی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں فرقوں میں رسولؐ کی ذات کے 'بشر یا نوری' ہونے سے متعلق جو مختلف رائے پائی جاتی ہے شاید یہ واقعہ اس پر ہونے والی
بحث و تکرار کا شاخسانہ ہے۔
20170822_061427-1wJlBQ.jpg


مقتول ولی الرحمنٰ کے ایک ساتھی محمد حفیظ نےو بتایا کہ 'اس رات اکرام ہمارے ساتھ مسجد میں ہی موجود تھا کہ اسے کسی کا فون آیا اور وہ بات کرتے ہوئے مسجد سے باہر چلا گیا۔ اس کے بعد وہ کب واپس آیا کسی کو پتہ نہیں چلا۔'ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی کے مسلک سے متعلق بحث مباحثہ کرنے سے گریز کا درس دیا جاتا ہے اور وہ صرف اسلام کی تبلیغ کا کام کرتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر فیروز کہتے ہیں کہ 'اس میں کوئی شک نہیں کہ مختلف مدارس میں مختلف مسالک کے علماء جس طریقے سے تعلیم دے رہے ہیں اس سے فرقہ وارانہ منافرت بڑھ رہی ہے۔'ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے علماء نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو اس طرح کے مزید واقعات ہونے کے خدشات کو رد نہیں کیا جا سکتا ہے۔

'مذہبی شدت پسندی اور فرقہ وارانہ فسادات نے پہلے ہی ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اس لئے مدارس اور تعلیمی اداروں میں باہمی بھائی چارے اور انسانیت کے احترام کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔'اس بارے میں لوگوں کی عمومی رائے یہ ہے کہ امن عامہ کو قائم رکھنے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ دیگر عوامل کی نشاندہی اور تدارک بھی ضروری ہے۔اگر ایسا نہ ہوا تو ہمارے معاشرے میں شیعہ سنی اختلاف کے بعد مختلف مسالک کے مابین تقسیم مزید گہری ہونے کا امکان ہے۔

واقعے کی ایف آئی آر نیچے ملاحظہ کریں
!

FIR.jpeg



 

HIDDEN

Minister (2k+ posts)
I liked the attitude of Tableeghi Jamaat. They didn't take law into their own hands and didn't kill the *******. Instead, they handed over the killer to police.

This shows Tableeghi Jamaat believes in respecting the law of the land.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
Govt should do more work than Ulema-e-Crime for a single syllabus etc because they are the beneficiary of such conflicts among the sects. So why would they try to finish it?

 
Last edited:

oscar

Minister (2k+ posts)
ہم لوگ اپنے لئے بہترین وکیل اور دوسرے کے لئے جج ہیں۔ہر فرقے کا گستاخی کا اپنااپنا سٹائل ہے، مگر مانتا کوئی بھی نہیں۔ گستاخی بھری عبارات اکابر کا دفاع کرنے والے مولویوں پر بھی 295 لگا دی جائے تو پاکستان واقعی پاک ہوجائے
 

oscar

Minister (2k+ posts)
I liked the attitude of Tableeghi Jamaat. They didn't take law into their own hands and didn't kill the *******. Instead, they handed over the killer to police.

This shows Tableeghi Jamaat believes in respecting the law of the land.
انہیں کےبھرتی شدہ افراد بن بلائے ملک کے ہر کونے میں جا جا کر پھٹ رہے ہیں
 

ZS_Devil

Minister (2k+ posts)
jb se wo aye hai mulk m Suicide bombs hone shro hoye hai aur wo Taliban ko suppport krte hai just apne daman saaf rkhte hai
I liked the attitude of Tableeghi Jamaat. They didn't take law into their own hands and didn't kill the *******. Instead, they handed over the killer to police.

This shows Tableeghi Jamaat believes in respecting the law of the land.
 

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
مسلمانوں کو تبلیغ کرنا ہی اسلام سے ثابت نہیں اور نبی آخر کا رتبہ کم کرنے والی بات ہی توہین رسالت ہے جو نبی کا رتبہ کم سمجھتا ہے وہ رسالت کا منکر ہے
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
This poison is being spread from decades by illiterate Mullahs who play with emotions of the people. I listened many Mullahs who instigate people to kill people belong to other Maslak. We are responsible for all this as we don't study Quran and Hadees, yet we believe blindly what illiterate Mullah say to us.
 

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
shabash, now this is going to happen in islamic republic.

Practicing muslims will kill each other over namoos-e-risalat.

dekhna ab kaisay moulvi khadim and his party will celebrate this killing and encourage others to do the same and why should'nt they? did you all celebrate the cold blooded murder of salman taseer and did'nt whole city pray the janaza of mumtaz qatil qadri and celebrated him like a hero?

ab galeee galee mein yeh qatl-e-gharat hogee namoos-e-rislaat kay naam pay.
 

Opalred

Politcal Worker (100+ posts)



شرم کر ***ا انسان . *** سے پہلے سوچ کہ بھونک کیا رہا ہے. تیرے جیسے لوگوں کی وجہ سے عدم برداشت اور ہمارا معاشرہ میں تشدد کا رواج پڑتا جا رہا ہے
 
Last edited by a moderator:

yeh-cheez

Minister (2k+ posts)
What you sow...so shall you reap....

We use to do this with ahmadis.....now this fire has engulfed the so called certified majority sects...

This whole concept of tauheen e risalat and gustaakh is our own creation and made only to keep the monopoly of maulvees and thats why they dont want it to be evaded...
 

Zia Yasir

MPA (400+ posts)

جو جتنا زیادہ مذہب میں گھس جائے وہ انسانیت سے اتنا ہی دور اور شدت پسندی کے اتنا ہی نزدیک ہوجاتا ہے، انسانیت کی بھلائی کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کو آہستہ آہستہ مذہب سے ایک مخصوص فاصلے پر کیا جائے ، اتنے فاصلے پر کہ وہ اپنے اور دوسروں کے لئے خطرے کا باعث نہ رہیں۔
 

yeh-cheez

Minister (2k+ posts)

جو جتنا زیادہ مذہب میں گھس جائے وہ انسانیت سے اتنا ہی دور اور شدت پسندی کے اتنا ہی نزدیک ہوجاتا ہے، انسانیت کی بھلائی کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کو آہستہ آہستہ مذہب سے ایک مخصوص فاصلے پر کیا جائے ، اتنے فاصلے پر کہ وہ اپنے اور دوسروں کے لئے خطرے کا باعث نہ رہیں۔

Religion is not the problem....our wrong interpretation and then spreading false interpretation which only contains violence is the problem. Islam in its pure form only teaches peace and tolerance but our maulvi hazrat since 1974 is using religion as a tool for their survival hence the result.
 

yeh-cheez

Minister (2k+ posts)
مسلمانوں کو تبلیغ کرنا ہی اسلام سے ثابت نہیں اور نبی آخر کا رتبہ کم کرنے والی بات ہی توہین رسالت ہے جو نبی کا رتبہ کم سمجھتا ہے وہ رسالت کا منکر ہے

Tauheen e risalat.....islaam say sabit hay??? Aisa to koi concept he nahee thaa Nabi PBUH ki zindagi mein...or na he un kay baad...yeh to mumlikat e khudaadad ki eejaad hay bhai
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)


نام نہاد تبلیغی جماعت دیوبندی عقیدے کی پرچارک ہے۔ جبکہ عشق نبی ﷺ ہماری عقیدے کی بنیاد ہے۔ اس سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے۔ یہ لوگ تو گنبد خضرا کو منہدم کرنے کی بات کرتے ہیں۔ پاکستان میں مسلمانوں کی اکثریت کے عقیدے کے خلاف پرچارک کرنا عوام میں بے چینی کا سبب بن سکتا ہے۔
 

Back
Top