چلی گئیں

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
یقین ہی نہں أتا که وہ چھوڑ کر چلی گئیں ...ہم ںے تو فار گرانٹڈ لیا ہوا تھا .....وہ جو اتنے حوصلے والی .ایسے کیسے چھوڑ کر چلی گئیں .....وہ چھوٹی سی بچی مجھے سمجھا رہی تھی ...وہ بہت تکلیف میں تهیں ..وہ آپ لوگوں کے لئے تکلیف برداشت کر رہی تھیں ...جب الله تعالیٰ نے دیکھا که اب وہ اپنے بچوں کے لئے بھی برداشت نہں کر سکتیں ..تو اپنے پاس بلا لیا ..جاتے وقت چہرہ کتنا پر سکون تھا ..ہونٹوں پر مطمئن مسکراہٹ ..جیسے کبهی کوئی تکلیف رہی نہ ہو دو ڈھائی ھفتے پہلے بہن سے کہا کھ مجهے الله ںے میرے نبی صلعم سے ملا دیا ھے ..سبحان الله ... ....اخری ھفتوں میں مسلسل خواب میں خانہ کعبہ دیکھتی تهیں ...دو دن پہلے کہا که مجھے جمعہ کی نماز کے بعد دفنانا ...کیا مبارک مہینہ پایا ..کیا مبارک دن پایا ..دو ربی الاول کو جمعہ کے دن فجر کے وقت خاموشی سے چلی گئیں ....اور سب کچھ اتنے آرام سے ہوتا چلا گیا ..ان کی خواھش کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد ان کو اخری آرام گاہ چھوڑ آئے ....
سوچتی ھوں .وہ تو اکیلے کبهی ھسپتال نا رہتی تهیں ..لازمی کوئی نا کوئی ان کے ساتھ ہوتا تھا ..اب اکیلے کیسے ره رہی ہونگی ...
میرے جینے کا ریزن وہ ھی تهیں ..اب کیا کروں ..ان کے بغیر اب میں کیا کروں ..پچھلے تین سالوں سے ہماری ذندگی ان کے گرد گھومتی تھی ...ان کے نازک سے وجود سے بھی گھر بھرا لگتا تھا ..اب باقی سارے موجود ہیں ..لیکن گھر بلکل خالی ....
میرا بیک پیک ہر دم تیار رہتا تھا ..جانے کب انہیں ایمر جینسی میں ھسپتال لے کے جانا پڑے ...دو تین دفعہ اں کے ساتھ ایمبولینس میں بیٹھ کر اں کے ساتھ گئی ..ان کے اخری سفر میں بھی فیونرل ہوم سے مسجد تک میں ہی ان کے ساتھ تھی ..سٹرونگ فیلنگ تهیں کہ انہیں پتا ہے کہ میں اں کے ساتھ ھوں
تمام مائیں اچھی ہوتی ہیں ..اپنے بچوں کے لئے جیتی ھیں ..میری شکل دیکھتے ہی پہلا سوال ..کھانا کھا لے ..اب کون پوچھے گا ..جب تک ہم کو پنج وقتہ نمازی نا بنا لیا ..پیچھا نا چھوڑا ..اپنے دل کی ہر بات مجھ سے کرتی تھیں ..اب کون کرے گا ....کہاں سے لاؤں میں اب ان کو ..
مجھے ہر دم دعا دینے والی نا رہیں ..میرا سب سے بڑا نقصاں مجھے دعا دینے والی نا رہیں ..چلی گئیں
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ قدرت کا قانون ہے. الله ان کی مغفرت فرمائیں اور آپ لوگوں کو صبر دے

اب انہیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے
 

rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)
Everybody has to go sooner or later....the only truth in life.........take heart n recite Inna lillahi wa inna ilayhi raji'un ( إِنَّا للهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎‎) "We surely belong to Allah and to Him we shall return."
 

sajhassan

MPA (400+ posts)
I was happy to see your post after such a long time but then it turned into sorrow after reading it.

Allah Bless Your Mother.
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
جو اس دنیا میں آیا ہے اس نے جانا ضرور ہے

یہ کمی کوئی اور نہیں پوری کر پائے گا ۔۔۔

حقیقت یہ ہے کہ اب آپ کو اس کمی کے ساتھ ہی باقی زندگی گزارنی ہو گی ۔۔۔ پہلے سے بہت زیادی محتاط ہو کے چلنا ہو گا کیوں کہ

وہ دعاوں والا ہاتھ اب دوبارہ نہیں اٹھے گا

اللہ ان کے درجات بلند کرے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے باغ بنائے اور انہیں جنت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے۔۔۔ امین

اللہ آپ سب کو صبر ، ہمت اور حوصلہ دے کہ آپ یہ صدمہ سہہ سکیں۔۔۔ امین ۔۔۔ ثم امین
 
Last edited:

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
نادان جی اپ کا دکھ ہم سمجھ سکتے ہیں اور خاص طور پر وہ لوگ جنکے والدین یا کوئی پیارا اس دنیا سے رخصت ہوگیا.آپ کی والدہ نے بیماری کی صورت میں جو تکلیف اس دنیا میں اٹھائیں اسکا مداوا انشااللہ اگلے جہاں میں انہیں ملے گا وہ آپ، ہم سب سے بہتر جہاں میں موجود ہیں. یہی الله کی منشاء تھی اور اسکے کہ پاس ہم نے لوٹ کر جانا ہے اور باقی پیچھے رہ جانے والوں نے رب کی رضا کہ آگے سر جھکانا ہے. وقت بہترین مرہم ہے. الله آپ کو صبراور استقامت عطا کرے. اپ کی والدہ کی اولادیں زندگی میں خوش رہیں اور اعلیٰ مقام حاصل کریں اسی میں اگلے جہاں میں موجود آپ کی والدہ کی خوشی ہے
 

ابابیل

Senator (1k+ posts)
اللہ کے حبیب محمد رسول اللہ ﷺ اپنے رب سے اتنی زیادہ محبت کرتے تھے کہ وفات کے وقت بھی فرما رہے تھے: (اللھم الرفیق الأعلیٰ)اے میرے اللہ![FONT=&quot]اپنی بارگاہ میں اعلیٰ رفاقت عطا فرما۔

[/FONT](صحیح بخاری:۴۴۶۳ و صحیح مسلم: ۲۴۴۴)
 

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
نادان آپ کی والدہ کی وفات کا ازحد افسوس ہوا- اللہ انکے درجات بلند کرے اور آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے- آپ کا دکھ کچھ اس لئے بھی محسوس کر سکتا ہوں کہ گذشتہ ایک مہینے میں مجھے بھی اپنی والدہ کو ایمبولینس میں دوبار ہسپتال لیجانا پڑا اور یہ دعاؤں سے محرومی کا ڈھڑکا آن لگا ہے- آپ تو پھر بھی نیک ہیں لیکن مجھ جیسے گناہگار کا گزارا ان دعاؤں کے بغیر نہیں ہو سکتا- دعاؤں کا طلبگار
 

Haristotle

Minister (2k+ posts)
اپنی ماں کے لئے آپ کی محبت سے بھری تحریر نے مجھے رلا دیا، الله آپ کی امی کو جنت الفردوس میں جگہ دے

آمین
 

Sam Sam

Senator (1k+ posts)
بہت تکلیف دیتا ہے کسی کو الوداع کہنا

دکھائی کچھ نہیں دیتا سنائی کچھ نہیں دیتا

فقط کچھ کپکپاتے لفظ جو ہونٹوں پر ٹھہر جائیں

ابھرتی ڈوبتی دھڑکن اسے آواز دیتی ہے

کوئی اپنا کہ جس کا نام اپنے دل پے لکھا ہو

کہ جس کے واسطے دل سے دعائیں ہی نکلتی ہوں

بہت تکلیف دیتا ہے اسی کو الوداع کہنا
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
بہت مشکل کام ہے۔۔۔ اپنے والدین کو دفنانا،اُن کو آخری آرام گاہ تک پہنچانے سے زیادہ کوئی مشکل کام نہیں۔ جب ہمارے والدین۔ ہنستے مسکراتے ، کسی دنیاوی تکلیف اور بیماری گزارے بغیر روڈ ایکسیڈنٹ میں دار فانی سے کوچ کر گئے۔ تو ہماری بھی دینا بالکل اندھیری ہوگئی۔ سمجھ نہیں آتی تھی کہ کروں۔ پاگلوں کی سی کیفیت تھی۔ لیکن بڑا ہونے کے ناتے نہ صرف صبر کرنا پڑا بلکہ بہن بھائیوں اور رشتہ داروں کو بھی سنبھالنا پڑا۔ کیا ناامیدی اور اداسی کے دن تھے۔ پھر ایک دوست نے سمجھایا۔۔ میری پھوپھی کہتی ہیں کہ ہر اولاد کی قسمت میں ماں باپ کا غم ہے۔ دل کو تسلی ہوئی کہ سبھی ان مراحل سے گزرتے ہیں کہ یہی اولاد کی قسمت میں ہے۔اللہ سب دوستوں کو اس غم سے تادیر محفوظ رکھے۔
اللہ تعالیٰ نادان کی والدہ اور ہمارے والدین سمیت سب کی مغفرت کرے۔
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
جو آیا ہے اس نے لازمی جانا ہے

ہم اپنے جانے کو بھی اسی طرح بھول جاتے ہیں
اپنے بچوں کی سالگرہ کرتے ہیں لیکن ان کو نہی بتاتے کہ تم نے ایک دن جانا ہے

دو ہی چیزیں الله کے نزدیک سب سے اہم ہیں - قران کریم کے مطابق

الله پر ایمان جو کہ ہر قانون قدرت کا بنانے والا ہے
اور آخرت پر ایمان کہ میرے سے پوچھا جاۓ گا

باقی سب چیزیں ثانوی ہیں جن کو ہم نے سب سے آگے رکھا ہوا ہے

الله آپکو بھی اپنی ایمان دے ، اور دنیا و آخرت کے لئے ایمان دے
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
nadan ji main aap ka rooz intezar karta tha ke aap kab aain gi , main aap k dukh ko samajh sakta hoon , meri bohut kareeb tareen relitive ki death kidneys ki wajha se hui thi , jab pehle din aap ne apni ammi ke bare main bataya tha ke un ki yeh condition hai to main ussi waqt samajh gaya tha ke woh shayad na bach sakain , mujhe aik member ne kaha k main ne aap ko wazeefay de kar jhooti tasaliyan di lekin main aur kia kar sakta tha , aap ki ammi jab zinda thin to tab bhi main dua karta tha ke aap k ammi theek ho jain aur aage bhi karta rahon ga , mere wazeefon aur dua ki copy main aap ka naam likha hai aur main un ke darood shareef parh kar dua karta rahon ga , aakhir main itna kahon ga ke main bohut sharminda hoon k aap ki ammi ki death ki jab khabar mili to main ne kaha tha k kuch din forum par nahi aaon ga lekin main 3 din k baad aana shroo ho gaya , Nadan ji aap se aik request hai ke forum par aati raha karain
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)


وَالَّـذِيْنَ صَبَـرُوا ابْتِغَـآءَ وَجْهِ رَبِّـهِـمْ وَاَقَامُوا الصَّلَاةَ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنَاهُـمْ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً وَّيَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ اُولٰٓئِكَ لَـهُـمْ عُقْبَى الـدَّارِ
جَنَّاتُ عَدْنٍ يَّدْخُلُوْنَـهَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَـآئِـهِـمْ وَاَزْوَاجِهِـمْ وَذُرِّيَّاتِـهِـمْ ۖ وَالْمَلَآئِكَـةُ يَدْخُلُوْنَ عَلَيْـهِـمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ
سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَـرْتُـمْ ۚ فَنِعْمَ عُقْبَى الـدَّارِ

اللہ آپ کو صبر عطا فرماۓ ۔

 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
والدین کا ایک دم سے تاحیات رخصت ہوجانا کوئی معمولی بات نہیں .یہ دکھ کبھی نہیں مٹ سکتا .مجھے ایک بات کی خوشی ہوئی کہ آپ اس تکلیف دہ مرحلے کا بہتر مقابلہ کرتی نظر آرہی ہیں .الله آپ کی والدہ کی مغفرت اور انکو جنت میں بہترین مقام دے .الله آپ کو اور دیگر لواحقین کو صبر دے .امین :jazak:
 
Last edited:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ کا شکر آپ اپنا دکھ کہنے کے قابل ہو گئیں
اللہ نے ن کو آپ کی نظروں سے دور کر دیا .
لیکن ان کی دعائیں ہمیشہ آپ پر سایا رکھیں گی.الله ان کے درجات بلند کرے
 

Annie

Moderator
Nadaan , it takes lots of courage to push yourself to accept such valuable loss which is certainly very painful.

It is good to see that you are showing that courage to share your feelings with us.
Just want to ensure you we are your friends and we are with you in this difficult time of your life. May Allah be with you and your family.
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ کا شُکر ادا کریں۔۔کہ آخری وقتوں میں یا آخری بار دیکھنے کا موقع ملا۔۔
ایسے بھی لوگ ہیں جو صرف کاش کاش ہی کرتے رہ جاتے ہیں۔۔
کیونکہ اُنہیں آخری دیدار بھی نصیب نہیں ہوتا۔۔۔اللہ آپ سب کو صبر اور اُن کی مغفرت فرمائے۔۔آمین٫

ماں سے مُتعلق ایک ناقص سی کوشش میں یہی کہنے کی کوشش کی۔ گئی۔۔

اب وہ ارمان کر رہا تھا کہ کاش یہ مُلک اس قابل ہوتا کہ اُسے باہر جانا ہی نہ پڑتا۔کاش تھوڑا وقت اپنی ماں کو دے پاتا۔کاش آخری دنوں میں ہی آجاتا۔کاش آخری وقت میں ہی ماں کو دیکھ پاتا۔مگر اُس کے یہ ارمان پُورے ہونے کو بہت دیر ہوچُکی تھی۔

Armaan...ارمان



 
Last edited:

Back
Top