
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سب سے پہلے 4 برس کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنا یاگیا۔
تفصیلات کے مطابق نادیہ جمیل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ کر اسے شکست دینے والی نادیہ جمیل اپنی بچپن سے جوانی کی تصاویر شیئرکیں اور اپنی زندگی کے تلخ حقائق سے پردہ اٹھایا۔
نادیہ جمیل نے انکشاف کیا کہ جب مجھے سب سے پہلے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تو میری عمر صرف 4 سال تھی، اس کے بعد 17 سال پھر 18 سال کی عمر میں مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ، مجھے گہرے ڈپریشن ، دکھ، اداسی ، شرمندگی اور خوف سے لڑتے ہوئے 2 برس لگے۔
https://twitter.com/x/status/1543584333394591751
انہوں نے مزید کہا کہ درد سے سکون تک کا یہ سفر میں نے 2سالوں میں طے کیا، آپ کبھی بھی تنہا نہیں ہوتے۔
واضح رہے کہ نادیہ جمیل نے طویل علاج کے بعد گزشتہ برس12جولائی کو سوشل میڈیا کے ذریعےاپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی کہ انہوں نے کینسر کو شکست دیدی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nadiai1i11121.jpg