
ڈاکٹر نعمان نیاز نے از خود نوٹس لیتے ہوئے کل پی ٹی وی اسپورٹس پر پروگرام نہیں ہونے دیا،جس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کل نعمان نیاز نے شو نہیں ہونے دیا، یہ کسی کے والد کا ٹی وی نہیں اور نہ کسی کے والد کا شو ہے، ملک کا صدر اور وزیراعظم بھی ایسا نہیں کہہ سکتا کہ میں شو نہیں کروں گا تو کوئی نہیں کرے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سرکاری ٹی وی کے اینکر نعمان نیاز کو آن ایئر کچھ بھی کہنے سے پہلے ایک لاکھ بار سوچنا چاہئے تھا وہ جو بات کررہے تھے،جبکہ شعیب اختر نے اپنے مزاج کے خلاف شائستگی اور صبر سے کام لیا، نعمان نیاز نے انتہائی بدتمیزی، وہ اپنی اور شعیب اختر کی حیثیت دیکھیں۔
علی محمد خان نے قومی ہیرو شعیب اختر کی ملک کیلئے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ شعیب نے ملک کا جھنڈا اونچا کیا، اُن کی ایک بال نے بھارتی قوم کو خاموش کیا، ٹی وی پروگرام میں قومی ہیرو کے ساتھ بین الاقوامی اسٹار تھے، دنیا دیکھ رہی تھی، خوشی کا ماحول تھا،وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ووین رچرڈ زسمیت سب اسٹار آئے تھے،نیاز بہادر نے شو نہیں ہونے دیا،نعمان نیاز نے پانچ عہدے کیوں رکھے ہیں؟ انہوں نے اسٹار کی بے عزتی کی ، یہ شعیب کی نہیں قوم کی، میری بے عزتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1453780728219586585
وزیر مملکت نے واضح الفاظ میں کہا کہ ڈاکٹر نیاز کو سپورٹ کرنے والے سے کہتا ہوں ایسا نہ کریں، جو ہوگا سامنے آجائے گا، وزیراعظم بھی اس واقعہ پر رنجیدہ ہیں،کابینہ میں بھی یہ معاملہ زیر بحث آیا، سب نعمان نیاز کے رویئے پر برہم اور افسردہ ہیں،کابینہ نے نعمان نیا زکو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے، شعیب کو آف ایئر کرنا مناسب نہیں، شعیب کو آف ایئر کرنا ایسا ہے کہ مظلوم کو سزا دی جائے، فواد صاحب نے کمیٹی بنائی ہے، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں کر رہیں گے۔
وزیر مملکت نے پروگرام میں قومی ہیرو شعیب اختر سے اظہار محبت کرتے ہوئے کیا کہ قوم شعیب اختر کے ساتھ کھڑی ہے اور ان سے محبت کرتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/PTV.jpg