
ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تین ارکان کو غیرحاضر رہنے پر قائل کرلیا ہے۔
نجی چینل اے آر وائی نیوز کے صحافی نعیم اشرف بٹ کے مطابق پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی نظریں آزادارکان پرمرکوز ہیں جبکہ ن لیگ کی نظریں تحریک انصاف کے اراکین پر ہے اور ن لیگ چاہتی ہے کہ وہ ایک بڑی تعداد وزیراعلیٰ کی ووٹنگ کے دوران غیرحاضر رہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں 2 آزاد ارکان نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے
دوسری جانب ن لیگ نے پی ٹی آئی کے5 ارکان کوغیرحاضر رہنے کی اپیل کی ہے اور ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 ارکان کو غیرحاضر رہنے پرقائل کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڑ توڑ کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کا انتخاب رن آف الیکشن پر ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی اس وقت پنجاب اسمبلی میں تعداد 188 اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے ایک رکن منحرف ہوچکا ہے اور اس طرح تحریک انصاف کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ دوسری طرف ن لیگ کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pervezh11i1i.jpg