پی ٹی آئی کا جلسہ، پیپلز پارٹی کو دھچکا

KHISFO

Senator (1k+ posts)
http://www.express.pk/story/288535/

لاڑکانہ: ملک بھر میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ دنوں لاڑکانہ کے باسیوں نے پی پی پی کے قلعے میں تحریکِ انصاف کے کارکنان کا زور بھی دیکھا۔ پہلی مرتبہ لاڑکانہ میں عمران خان کی حامیوں نے بڑی تعداد میں موجودہ وفاقی حکومت کے خلاف اپنے قائد اور اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے اظہارِ یک جہتی کیا۔ ان کارکنوں سے پارٹی کے مرکزی راہ نما شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا۔ جلسے سے قبل شاہ محمود قریشی نے سردار ممتاز بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کی۔
کہا جارہا ہے کہ اس ملاقات میں انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور ممتاز بھٹو سندھ نیشنل فرنٹ کے اجلاس میں اس سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ جلسہ پیپلز پارٹی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے اور اگر موجودہ منتخب نمائندوں نے عوام کے مسائل حل نہ کیے اور انہیں سہولیات کی فراہمی میں دل چسپی نہ لی تو اگلے الیکشن میں ان کی مشکلات کئی گنا بڑھ چکی ہوں گی۔

ن لیگ کے راہ نما سردار ممتاز علی بھٹو نے گذشتہ دنوں صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ سندھ میں انتخابی دھاندلی کی مثال نہیں ملتی۔ جس جمہوریت میں رشوت خوری، ڈکیتی، لوٹ مار، چوری اور قتل عام ہو تو اس سے ہزار بہتر آمریت ہے۔ سندھ کے نوّے فی صد ارکان اسمبلی جعلی ہیں، جس کی تصدیق الیکشن ٹربیونل کی کارروائی میں بھی ہو چکی ہے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور تصدیق میں پی پی پی کے ہزاروں ووٹ جعلی ثا بت ہوئے ہیں، دھاندلی کا شکار تمام امیدواروں اور بالخصوص عوام اپنے حق کے لیے سڑکوں پر آئیں، ان کی قیادت ضرور کریں گے۔

سندھ میں دھاندلی کے متعلق ایکسپریس کے ذرایع کے انکشاف قابل توجہ ہیں۔ چھے مئی 2013 کو ضلع شکارپور میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 202 پر ضمنی انتخابات منعقد ہوئے، جس میں پیپلز پارٹی کے آفتاب شعبان میرانی اور ن لیگ کے حمایت یافتہ ڈاکٹر ابراہیم جتوئی مد مقابل تھے۔ مصدقہ ذرایع کے مطابق حکم راں جماعت کے ایما پر لاڑکانہ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے مقامی ٹریفک تھانے کے سارجنٹ امداد شیخ کو آرمی کے میجر اور آٹھ دیگر پولیس اہل کاروں کو بھی آرمی اور رینجرز کی وردیاں پہنا کر شکارپور میں تعینات کیا اور دھاندلی کروائی گئی۔

ذرایع کے مطابق یہ راز کھلا تو نہ صرف آئی ایس آئی، ایم آئی بلکہ خود پولیس نے بھی اس ضمن میں تحقیقات کیں۔ ان کی انکوئری رپورٹ آئی جی سندھ، پرائم منسٹر آفس اسلام آباد بھیجی گئی۔ تاہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جاری مفاہمتی پالیسی کے پیش نظر اس معاملے کو دبا دیا گیا۔

اس سلسلے میں ایکسپریس نے پولیس کے تحقیقاتی افسر توقیر نعیم سے رابطہ کیا تو انہوں نے معاملے کو حقیقت تو قرار دیا، لیکن تاہم اسے میڈیا میں نہ لانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ افسران کو اس کی سزا مل چکی ہے۔ فوجی یونیفارم استعمال کرنے والے اور سندھ ہائی کورٹ کے ایک فیصلے پر معطل ہونے والے امداد شیخ کچھ دنوں تک منظرِ عام سے غائب رہے۔ تاہم اب اپنے عہدے پر تعینات ہیں۔ سیاسی حلقوں دھاندلی کروانے کے اس طریقے کی مذمت کی ہے اور اسے نہایت افسوس ناک قرار دیا ہے۔

ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے حکومتِ سندھ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اداروں کو فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی چیئرمین اور صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈویژنل کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو کی صدارت میں اداروں کی کارکردگی سے متعلق افسران کا اجلاس ہوا۔ کمشنر نے مختلف اداروں میں جعلی بھرتیوں کی رپورٹ پر گھوسٹ ملازمین کی لسٹ طلب کرلی ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ گھنور علی لغاری، ڈپٹی کمشنر قمبر شہداد کوٹ اسداللہ ابڑو کے علاوہ لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، کندھ کوٹ کشمور اور شکارپور کے تمام سرکاری محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لوکل کونسلز کے ایڈ منسٹریٹرز، ٹاؤن افسر، ٹی ایم اوز، سی ایم اوز سے ڈرینج، تجاوزات اور مالی مسائل پر بریفنگ لی گئی، شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے، نکاسی آب کے مسئلے اور نالوں کی صفائی نہ کروائے جانے سمیت دیگر معاملات زیر غور لائے گئے۔

کمشنر کی جانب سے آئندہ غیر منظور شدہ اسکیم اور بجٹ استعمال نہ کرنے کی ہدایات اور مسائل حل کرنے کے لیے مستقل حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت دی گئی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ وہ خود نہ صرف بجٹ چیک کریں گے بلکہ دفاتر اور علاقے کا غیر اعلانیہ دورہ بھی کریں گے۔ بعدازاں محکمۂ ہیلتھ کے افسران کے اجلاس میں کمشنر کا کہنا تھا کہ ملیریا اور ہیپاٹائٹس سمیت ٹی بی سے متعلق رپورٹ مرتب کی جائے، انہوں نے ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات دیں کہ وہ ہر ہفتے اسپتالوں کے دورے کریں۔

شکارپور اسپتال کے تعمیر شدہ کمروں کو طبی سہولیات مہیا کی جائیں اور ہیپا ٹائٹس و دیگر بیماریوں کے متعلق رپورٹ ہر ماہ دی جائے۔ انہوں نے غیرمعیاری خون اور سرکاری اسٹورز سے جعلی ادویات کی شکایات دور کرنے کے احکامات دیے۔ اجلاس میں اسپتالوں سے غیر حاضر اور گھوسٹ عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے علاوہ تکنیکی اور طبی عملے کی طلب کو پورا کرنے کے لیے سیکریٹری ہیلتھ کو تحریری درخواست دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

آخر میں ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر سعید احمد نے محکمۂ رورل ڈولپمینٹ کے ڈائریکٹر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، نہ صرف مالی بے ضابطگیاں کیں بلکہ کاغذات کی حد تک ترقیاتی کام کروائے، جس کی سزا انہیں محکمانہ کارروائی کے ذریعے دی جائے گی، اگر محکمے نے کوئی کارروائی نہ کی تو وہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے بھی رجوع کریں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس عارضی آفس ہے، ان کی تقرری تو عمل میں لائی گئی ہے، لیکن سرکاری گاڑی، بجٹ اور ٹیلی فون کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔ اسی طرح دیگر محکموں کے افسران نے اپنی کارکردگی کے ساتھ متعلقہ ذمہ داریوں کو نبھانے میں درپیش مشکلات اور مسائل کا ذکر بھی کیا۔
 
Last edited by a moderator:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
PTI is most welcome in Larkana.

پیپلز پارٹی وہاں ہے جو ویلکم کر رہی ہے؟ وہاں اگر کسی کی حکومت ہو تو یہ حالات ہوں جو ہیں؟الله کے آسرے پی ہے اور افسوسناک بھی جمہوریت کی حفاظت بھی ہو چکی اور سارے عظیم کام مگر لاڑکانہ کے غریبوں نے چکھ کے نہ دیکھی جمہوریت.
 
Rooh-e-Safar

Logon ko jaahil rakhne ka yehi tu faida hey... Kuch bhi nhi kerna parta aur Naslein ghulam ban jaati hein
 
Hamaray bhai log masala lagane mein apna sani nahin rakhte yeh jaante bhoojte ke kuch bhi ho jaye Rural Sindh mein PPP aur Karachi mein MQM ko koi maat nahin de sakta........thread starter bhai ne kuch is tarah ki manzar kashi ki hai jaisay PTI Sindh mein 2/3rd majority se win karne ja rahi hai:) ...main abhi bet kar sakta hoon ke PTI 1 constituency se bhi win nahin karay gi
 
تو کیا ہوا؟اصل بات تو عوام میں شعور لانے کی ہے.ایسی جیت پر الله کا عذاب نازل ہو جس کے بعد حقدار کو حق سے محروم رکھا جائے.
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
2018 election ke baad Sindh mein PTI ki government ho gi :lol:

ایسا نہیں ہو گا جناب .جب دھاندلی کے سہنشاہ نواز شریف صا حب سے ممکن نہ ہوا تو جو پارٹی دھاندلی کرنے میں یقین نہ رکھتی ہو اس کو ووٹ ملیں گے یہ ہی ایک بہت بڑی بات ہے اور وہ تو یقینا ملیں گے
..
 
meri aik baat abhi se zehan mein rakh lein ....jin logon ke sath mil ke Imran Khan inqlab la raha hai wo khud awam ka haq chheen ne walon mein shamil hain ,awam kyun un pe ya IK pe aitmaad karay ???
تو کیا ہوا؟اصل بات تو عوام میں شعور لانے کی ہے.ایسی جیت پر الله کا عذاب نازل ہو جس کے بعد حقدار کو حق سے محروم رکھا جائے.
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
meri aik baat abhi se zehan mein rakh lein ....jin logon ke sath mil ke Imran Khan inqlab la raha hai wo khud awam ka haq chheen ne walon mein shamil hain ,awam kyun un pe ya IK pe aitmaad karay ???

آپ بھی ذھن میں رکھ لیں عمران خان ہم سے مل کر انقلاب لا رہا ہے اور ہم کسی کا حق چھیننے والوں میں سے نہیں.اور جو بات لاڑکانہ کے لوگوں کی ہو رہی ہے اسی پر رہیں اس میں عمران خان کو لانے سے وہ بیچارے پس منظر میں چلے جائیں گے جب کے ایسا نہیں ہونا چہیح ہر وہ پاکستانی جو محروم رہا دبایا گیا وہ کہیں سے بھی ہو اس کی بات ہونی چاہئے
 
Last edited:
bhai kyun mazaq karte ho ,kon si dhandli ? dhandli hoti tau PTI kis tarah KPK mein win karti aur PMLN Sindh aur KPK mein kyun haarti ? infact so called dhandli ke baaray mein itna ziada jhoot bola gaya hai ke PTIers is ko sach samjhne lag gaye hain....in be Charon ko Punjab ki politics ki samjh he nahin ..in ko yeh pata nahin ke Punjab mein traditional families election mein win karti hain aur same poiticians her election mein most popular party join kar lete hain ,kuch un ka apna vote bank aur kuch party ka ,is tarah wo assembly mein ponch jaate hain ...PTI ke SMQ aur Javed Hashmi ki missal saamne hain ,yeh donu peer hain aur zati asar rakhte hain jis party se bhi election contest karein ,win kar jate hain....PTI ko Balochistan aur Sindh se candidate he nahin mil sakay thay , aur Punjab mein ziada tar naye aur na tajarba kar logon ko ticket de kar PTI ne apni seats mazeed kam kar li

ایسا نہیں ہو گا جناب .جب دھاندلی کے سہنشاہ نواز شریف صا حب سے ممکن نہ ہوا تو جو پارٹی دھاندلی کرنے میں یقین نہ رکھتی ہو اس کو ووٹ ملیں گے یہ ہی ایک بہت بڑی بات ہے اور وہ تو یقینا ملیں گے
..
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
bhai kyun mazaq karte ho ,kon si dhandli ? dhandli hoti tau PTI kis tarah KPK mein win karti aur PMLN Sindh aur KPK mein kyun haarti ? infact so called dhandli ke baaray mein itna ziada jhoot bola gaya hai ke PTIers is ko sach samjhne lag gaye hain....in be Charon ko Punjab ki politics ki samjh he nahin ..in ko yeh pata nahin ke Punjab mein traditional families election mein win karti hain aur same poiticians her election mein most popular party join kar lete hain ,kuch un ka apna vote bank aur kuch party ka ,is tarah wo assembly mein ponch jaate hain ...PTI ke SMQ aur Javed Hashmi ki missal saamne hain ,yeh donu peer hain aur zati asar rakhte hain jis party se bhi election contest karein ,win kar jate hain....PTI ko Balochistan aur Sindh se candidate he nahin mil sakay thay , aur Punjab mein ziada tar naye aur na tajarba kar logon ko ticket de kar PTI ne apni seats mazeed kam kar li

جھوٹ ہے تو سیدھی سی بات ہے ڈبے کھول کے سب کے سامنے گن لو پتا چل جائے گا جھوٹ کیا ہے سچ کیا ہے اس میں یہ بھی چانس ہے کے تحریک انصاف جھوٹی پر جائے تو کیوں اسے جھوٹا نہیں کر دیتے یہاں لمبی لمبی جھاڑتے رہتے ہو آسان کام کرو
 
Bilal Hamed

Councller (250+ posts)
سندھ میں دھاندلی کے متعلق ایکسپریس کے ذرایع کے انکشاف قابل توجہ ہیں۔ چھے مئی 2013 کو ضلع شکارپور میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 202 پر ضمنی انتخابات منعقد ہوئے، جس میں پیپلز پارٹی کے آفتاب شعبان میرانی اور ن لیگ کے حمایت یافتہ ڈاکٹر ابراہیم جتوئی مد مقابل تھے۔ مصدقہ ذرایع کے مطابق حکم راں جماعت کے ایما پر لاڑکانہ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے مقامی ٹریفک تھانے کے سارجنٹ امداد شیخ کو آرمی کے میجر اور آٹھ دیگر پولیس اہل کاروں کو بھی آرمی اور رینجرز کی وردیاں پہنا کر شکارپور میں تعینات کیا اور دھاندلی کروائی گئی۔

ذرایع کے مطابق یہ راز کھلا تو نہ صرف آئی ایس آئی، ایم آئی بلکہ خود پولیس نے بھی اس ضمن میں تحقیقات کیں۔ ان کی انکوئری رپورٹ آئی جی
سندھ، پرائم منسٹر آفس اسلام آباد بھیجی گئی۔ تاہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جاری مفاہمتی پالیسی کے پیش نظر اس معاملے کو دبا دیا گیا۔

MUK MUKA can not be explained by a better example.
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اندر کھاتے سپوڑٹ کر رہے ہیں یہ زرداری کے پِٹھو

باھر کھاتے تو نواز شریف انہی پٹھووں کی وجہ سےابھی تک ہیں ورنہ گھر ہوتے.اور اس کے لیے قوم پیپلز پارٹی کو معاف نہیں کرے گی
.
 
Back
Top