پی ٹی آئی کی منحرف ایم این اے وجیہہ قمر نے قرآن پاک پرہاتھ رکھ کر قسم کھالی

wajiha111i12.jpg


پاکستان تحریک انصاف کی منحرف ہونے والی رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے قرآن پاک پر حلف اٹھاتے ہوئے وضاحت کر دی کہ پیسے لینے کا الزام جھوٹا اور بہتان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وجیہہ قمر کا کہنا تھاکہ چند دنوں سے صبرو تحمل کا مظاہرہ کررہی ہوں، انہوں نے حالیہ سندھ ہاؤس پر حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ہم آج کل اپنی اخلاقیات کا نمونہ پیش کررہے ہیں، کیا ریاست مدینہ یہ درس دیتی ہے؟

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کیا صرف تقریریں کرنے اور ہاتھ میں تسبیح پکڑنے سے ریاست مدینہ بن جاتی ہے، عوام کو پاگل بنانے کیلئے ایک ڈھونگ رچایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارکان کے گھروں پر حملے کیے گئے اور باپ دادا تک بات کی گئی، صرف سلیکٹڈ احتساب کیا گیا اور مخالفین کو نشانہ بنایا گیا۔

رکن قومی اسمبلی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی نے پیسے دینے کا وعدہ نہیں کیا اور پیسے لینے کا الزام جھوٹا اور بہتان ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر اپنے متعلق بات کرسکتی ہوں تو کیا عمران خان کرسکتے ہیں؟ ان کے ارد گرد لوگ کرپشن میں ملوث نہیں؟ یہ کہہ سکتے ہیں جو گھڑی سعودیہ سے تحفہ ملی وہ انہوں نے بازار میں نہیں بیچ دی؟‘

رکن قومی اسمبلی نے پارٹی سے علیحدگی کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تو میں نے پارٹی چھوڑی نہیں، پارٹی کا حصہ ہوں اور یہ حالات ہیں، امید ہے عدلیہ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی، ڈی سیٹ کرنے کی دھمکی سے ہماری آواز نہیں دبائی جاسکتی۔

وجیہہ قمر نے اپنی بات کے اختتام میں کہا کہ اپنے حلقے کیلئے کام کررہی تھی تو کہا گیا یہاں سے الیکٹیبل کو ٹکٹ دیں گے، مخصوص نشست دے کر مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا گیا، وزیراعظم کو دو مرتبہ اپنے تحفظات کا بتایا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص نشست دے کر مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا ، میں نے اپنے حلقے میں بہت کام کیا ہے۔
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
Aik bar pahly bhi aik MNA isi tra Quran per jhota oath key chuka hy, in Hamid Mir show, bad neon uski video a gai thi paisey ginty hoey.
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
Agee ye sachi hoti it resign kerti, reserved seats per select hony waly women waisey bhi politician Mahira hoti usually.
 

Dr.Ahsan

Politcal Worker (100+ posts)
ان کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص نشست دے کر مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا ، میں نے اپنے حلقے میں بہت کام کیا ہے
??? What a Joke !
 

AZ1

Minister (2k+ posts)
aik baat batain, ap opposition ke pas ja kar kia kar rahi ho?
imran khan se ikhtelaf tha aur vote hi dena tha tou khamoshi se dei deti?

aur phir kehti ke hum ne khelaf vote xyz reason ki waja se dia. Kis ko pata lagna tha ke dil mai kia hai kisi ke?
 

Back
Top