پی ٹی آئی کارکنان پر 25 مئی کو تشدد کس کےحکم سے ہوا؟پنجاب حکومت کابڑا فیصلہ

6maytotturuekiskhukmsyshao.jpg

پنجاب حکومت نے 25 مئی کو پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان پنجاب کےوزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت 25 مئی کو پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن اور تشدد کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دے گی۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کسی پولیس والے کے ساتھ زیادتی ہو، پولیس افسران جوڈیشل انکوائری کے دوران بتادیں کہ انہیں کس نے پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنماؤں پر تشدد کا حکم دیا۔


اس سے قبل پنجاب حکومت نے 25 مئی کوپی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف سابقہ حکومت کے درج کردہ تمام مقدمات خارج کردیئے تھے، وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس معاملے کی پولیس انکوائری مکمل ہوچکی ہے، انکوائری میں جن افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے وہ سفارشیں نا کروائیں ، اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو پنجاب بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سرگرم کارکنان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد ان مقدمات کے تحت گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

صرف لاہور شہر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کے خلاف 14 مقدمات درج کیے گئے تھے جنہیں خارج کردیا گیا تھا۔
 
Last edited: