پی ٹی آئی منحرف اراکین میں اختلافات، اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کرلیا

dissen121.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، قومی اسمبلی میں منحرف اراکین نے اپنا پارلیمانی لیڈر بھی تبدیل کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پارلیمانی لیڈر کی تبدیلی سے متعلق فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پہلے منحرف اراکین نے ملک احمد حسین دیہڑ کو اپنا پارلیمانی لیڈر منتخب کیا تھا تاہم اب انہوں نے افضل ڈھانڈلہ کو اپنا پارلیمانی لیڈر چننے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 22 کے قریب اراکین نے تحریک عدم اعتماد سے قبل اپنی وفاداریاں تبدیل کرلی تھیں اور پی ڈی ایم سے جاملے تھے۔ انہیں سندھ ہاؤس میں اکٹھا کیا گیا جو پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے زیرانتظام ہے۔

 

Nice2MU

President (40k+ posts)
غلاموں کا ایک ہی لیڈر ہوتا ہے اور وہ ہے انکا آقا ۔۔ باقی سب کیت کباڑ ہے۔
 

Back
Top