
پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو لیک پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔انہوں نے آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو میں آواز میری ہے لیکن تین چار جگہ جوڑ لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی بات پر پشیمان نہیں ہوں مگر میری بات کو توڑ مروڑ کر جوڑا گیا ہے۔
گزشتہ روز اعجاز چوہدری کی ایک امیدوار کے ساتھ پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی جس میں انہیں و پارٹی ٹکٹ کے لیے عمران خان سے ملاقات کا کم از کم ایک کروڑ روپے معاوضہ مانگتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
اعجاز چوہدری کو فون کرنے والے شخص چوہدری حفیظ اپنا تعارف کروانے کے بعد کہتے ہیں کہ وہ کسی اور کے لیے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ لینا چاہتے ہیں اس حوالے سے پارٹی کو کتنا چندہ دینا ہوگا
جس پر اعجازچوہدری کہتے ہیں کہ کم از کم ایک کروڑ روپے دینا ہوں گے، ٹکٹ لینا ہے تو آج کل ہی عمران سے ملاقات کرلیں، پارٹی کے لیے فنڈز کی حد لامحدود ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ijazahhaa.jpg