پی ٹی آئی رہنماؤں کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سےملاقات

battery low

Minister (2k+ posts)
GLa7GkWW0AAxXTG


پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایک وفد نے برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، اسور حامد خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے ساتھ ملاقات پر خوشی ہوئی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر مل کر کام کریں اور خوشحال پاکستان کے لیے معاشی اصلاحات سے کام شروع کریں۔

https://twitter.com/x/status/1780816432567025804
ملاقات کے بعد جاری بیان میں پی ٹی آئی کی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ جین میریٹ اور ان کے ٹیم ممبران کے ساتھ سیشن بے حد خوشگوار تھا جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ہم مزید تعامل جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ رؤف حسن ماضی میں جین میریٹ کی پاکستان میں سرگرمیوں، خاص طور پر گزشتہ سال ستمبر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دورے پر تنقید کر چکے ہیں۔

رؤف حس نے اس وقت اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’آئین کی توہین کرنے والے کو پکارنا اس کی بداعمالیوں کے لیے اس کی تعریف کرنے کے مترادف ہے۔ کیا وہ اپنے ملک میں اس طرح کے قانون کو نافذ کرنے کی اجازت دیں گی؟ کیا ہم نوآبادیاتی ماضی پر نظرثانی کر رہے ہیں؟‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’وقت آ گیا ہے کہ جین میریٹ اس خوفناک ماضی سے باہر نکلیں، وائسرائن کا کردار ادا کرنا چھوڑ دیں اور غالب عوامی جذبات پر کچھ غور کریں۔‘


Source
 
Last edited by a moderator:

Mocha7

Minister (2k+ posts)
رؤف حس نے اس وقت اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’وقت آ گیا ہے کہ جین میریٹ اس خوفناک ماضی سے باہر نکلیں، وائسرائن کا کردار ادا کرنا چھوڑ دیں
Youthees ko viceroy ka ghulam bana diya.

🤣😂🤣